اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز

قازقستان(آئی پی ایس )روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے سابق چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف پاکستانی کھانا کھانے کی جلدی میں اکانومی فلائٹ لینا مہنگا پڑ گیا اور اسی سفر کے دوران امریکی ایئرلائن نے انہیں جہاز سے اتار دیا۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران خبیب نورماگومیدوف نے بتایا کہ وہ ایک بار صرف سان فرانسسکو کے اپنے پسندیدہ پاکستانی ریسٹورنٹ چٹنی سے کھانا کھانے کے لیے امریکا میں سستی اکانومی فلائٹ پر سوار ہوئے، لیکن عملے سے بحث کے بعد انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وہ 2012 سے سان فرانسسکو کے پاکستانی چٹنی ریسٹورنٹ جا رہے ہیں اور جب بھی وہ اس شہر میں ہوتے ہیں تو وہاں پر کھانا ضرور کھاتے ہیں۔تاہم ریسٹورنٹ کی ویب سائٹ کے مطابق یہ بھارتی-پاکستانی کھانوں کا ریسٹورنٹ ہے۔کچھ مہینے قبل خبیب نورماگومیدوف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ فرنٹیئر ایئرلائنز کی فلائٹ میں عملے سے کہہ رہے تھے کہ وہ زبان جانتے ہیں اور ایمرجنسی دروازہ سنبھال سکتے ہیں، لیکن عملے نے انگریزی کمزور ہونے کا بہانہ بنا کر انہیں سیٹ بدلنے کو کہا اور انکار پر سیکیورٹی بلا کر جہاز سے اتار دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری سیکریٹری وزارت تعلیم کو چیئرمین ایچ ای سی کا عبوری چارج دینے کی منظوری ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی تیاری تیز، اہم پیشرفت سامنے آگئی گدھے کا گوشت ملنے کا واقعہ،تفتیش مکمل،مقامی سطح پر بیچنے کے ثبوت نہیں ملے گدھے کا گوشت اسلام آباد میں فروخت کئے جانے کے شواہد نہیں ملے،ابتدائی رپورٹ حکومت کا الیکٹرک بائیکس 2 سال کی اقساط پر دینے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: سے اتار دیا

پڑھیں:

امریکا میں پاکستانی ٹیم کا بے مثال استقبال، حارث رؤف شکر گزار

پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف نے ٹیم کے امریکا پہنچنے پر شاندار استقبال پر حیرت اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں حارث رؤف نے بتایا کہ جیسے ہی ٹیم کی میامی میں لینڈنگ ہوئی، ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور غیر معمولی پروٹوکول دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل امریکا میں کبھی ایسا استقبال نہیں ہوا اور وہ پاکستان کرکٹ اور پی سی بی کی جانب سے ملنے والے اس احترام پر شکر گزار ہیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم امریکا کے دورے پر ہے جہاں وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ ٹی ٹوئنٹی میچز یکم، تین اور چار اگست کو ہوں گے جبکہ ون ڈے میچز آٹھ، دس اور بارہ اگست کو شیڈول ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا: دوران پرواز طیارے میں ہنگامی صورت حال، پائلٹ کی حاضر دماغی نے مسافروں کو بچا لیا
  • پاکستان سے شرم ناک شکست کھانے پر بھارت کی پارلیمنٹ میں نریندر مودی کو جوتے پڑنے کا آغاز
  • امریکا میں پاکستانی ٹیم کا بے مثال استقبال، حارث رؤف شکر گزار
  • پاکستانی شرٹ پر پابندی؟ پی سی بی سے آئی سی سی میں آواز اٹھانے کا مطالبہ
  • پاکستانی شناخت کا مقدمہ
  • سیاحت کے شوقین ہو جائیں تیار! سری لنکا نے پاکستان سمیت 40 ممالک کیلیے ویزا فیس ختم کردی
  • بھارت میں مگ-21 کی آخری پرواز: مسئلہ طیارے میں نہیں، تربیت میں تھا، ماہرین کا انکشاف
  • امریکی ایئرلائنز کے طیارے میں ٹیک آف کے دوران آگ لگ گئی، مسافروں کا ہنگامی انخلا
  • امریکی ایئرلائن کی پرواز قبل رن وے پر آگ اور دھواں، مسافروں کی ڈرامائی ریسکیو ویڈیو وائرل