سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری—فائل فوٹو 

کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری کل سے کیسز کی سماعت کرے گی، سپریم کورٹ کے بینچز 14 سے 18 جولائی تک مجموعی طور پر 111 کیسز کی سماعت کریں گے۔

کوئٹہ میں سپریم کورٹ رجسٹری میں پیر سے کیسز کی سماعت ہو گی جس کی کاز لسٹ جاری کر دی گئی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ کوئٹہ رجسٹری میں سماعت کرے گا، 3 رکنی بینچ میں شامل دیگر ججز میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کےلیے چار بینچز تشکیل دیے گئے۔

سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ 16 جولائی تک 60 کیسز کی سماعت کرے گا۔

17 جولائی کو سپریم کورٹ کے 2 بینچز کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کریں گے۔

بینچ نمبر 1 چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا جس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے ساتھ جسٹس شکیل احمد شامل ہیں۔

جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نمبر 2 کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

18جولائی کو سپریم کورٹ کا ایک 3 رکنی بینچ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں کیسز کی سماعت کرے گا۔

 بینچ کے دیگر ججز میں جسٹس مسرت ہلالی اور جسٹس شکیل احمد شامل ہوں گے۔

سپریم کورٹ کے بینچز 14 سے 18 جولائی تک مجموعی طور پر 111 کیسز کی سماعت کریں گے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کیسز کی سماعت کرے گا میں کیسز کی سماعت چیف جسٹس یحیی کوئٹہ رجسٹری سپریم کورٹ

پڑھیں:

کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان نے کوئٹہ شہر میں مختلف وفاقی اداروں کے مبینہ ایجنٹس کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 14 افراد کو گرفتار کرلیا۔

 ڈائریکٹر ایف آئی اے بلوچستان بہرام مندوخیل کے مطابق کارروائی کے دوران نادرا، سوئی سدرن گیس کمپنی، پاسپورٹ آفس اور میٹروپولیٹن کارپوریشن سے متعلق مبینہ ایجنٹس کو حراست میں لیا گیا ہے، جو شہریوں کو مختلف سرکاری امور میں غیر قانونی سہولت کاری فراہم کرنے میں ملوث تھے۔

انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان مبینہ طور پر برتھ سرٹیفکیٹس، قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹس اور دیگر سرکاری دستاویزات کے حصول کے لیے غیر قانونی طریقے سے سہولت فراہم کرتے اور شہریوں سے رقوم وصول کرتے تھے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ابتدائی تحقیقات کی روشنی میں ان کے نیٹ ورک میں شامل دیگر افراد کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔ امید ہے کہ مزید گرفتاریاں بھی عمل میں آئیں گی۔

بہرام مندوخیل نے کہا کہ ایف آئی اے سرکاری اداروں میں بدعنوانی، جعلسازی اور غیر قانونی سہولت کاری کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گی اور قانون شکنی میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • نیب کیسز سننا ہمارا اختیار نہیں، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنادیا
  • ماریہ شہباز کیس: وفاقی آئینی عدالت نے نظرثانی درخواست پر اٹارنی جنرل اور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کر دیے
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں، عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • نیب مقدمات کی سماعت کا اختیار وفاقی آئینی عدالت کو منتقل، سپریم کورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ  نے نیب ترمیم کے بعد عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • سپریم کورٹ کو نیب کیسز سننے کا اختیار نہیں،  عدالت عظمیٰ کا بڑا فیصلہ
  • سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ٹرمپ کا نیا حربہ، عالمی درآمدات پر نئے ٹیرف کا نفاذ
  • چیف جسٹس سپریم کورٹ کا ضلع و سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ کی شہادت پر اظہار افسوس
  • کوئٹہ، سرکاری دفاتر میں ایجنٹس کیخلاف ایف آئی اے کی کارروائی، 14 افراد گرفتار
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار