اسلام آباد/ واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھی لیکن اب آیا کریں گی۔

اپنے وی لاگ میں علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنےکی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوں بتایا جا رہا ہے کہ یہ پیسے دو سے تین سال پہلے ڈوبے تھے اور ان کا کرپٹو کے موجودہ سیٹ اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلال بن ثاقب تو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق  کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال بن ثاقب کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کور کمانڈر پشاور کے رشتے دار ہیں، لیکن اس خبر کی تصدیق نہیں ہوسکی۔  

آپریشن’’بنیان المرصوص‘‘ کے دوران عطا اللہ تارڑ کے مؤثر اورمدلل انداز  کی گونج بھارت کے ایوانوں تک پہنچ گئی

انہوں نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عثمان شامی کے مطابق کرپٹو میں جو پیسے ڈوبے ہیں  ان کا اسحاق ڈار سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ ان کے صاحبزادے علی ڈار کا معاملہ ہے۔ شہباز گل کا کہنا تھا کہ پہلے پاکستانی میڈیا میں مریم نواز اور اسحاق ڈار سمیت حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھیں لیکن اب آنا شروع ہوجائیں گی۔

واضح رہے کہ کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنے کی خبر اینکر ندیم ملک نے دی تھی لیکن انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔ جس کے بعد تجزیہ کار عثمان شامی نے بتایا تھا کہ یہ پیسے علی ڈار کے ڈوبے ہیں جنہوں نے دبئی میں دو کوائن لانچ کیے تھے جو ڈمپ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوا۔

24 گھنٹوں میں بارشوں اور سیلاب سے متعلقہ واقعات میں مزید 7 افراد جاں بحق

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: شہباز گل

پڑھیں:

سفرِ عشق زیارات مقدسہ پر کسی قدغن کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ

ایک بیان میں سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے کہا کہ زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، پابندی سے غریب زائرین مقدس سفر سے محروم ہو جائیں گے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرے جس سے پہلو تہی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سیکریٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے حکومت زمینی راستے سے زیارات پر پابندی کا فیصلہ واپس لے، پابندی سے دہشت گردوں کے سامنے ریاست کی بے بسی کا تاثر ابھرے گا، زیارت کے سفر کو تحفظ فراہم کرکے ریاست کی طاقت کا عملی مظاہرہ کیا جائے، پابندی سے غریب زائرین مقدس سفر سے محروم ہو جائیں گے، پاک فوج زائرین کو تحفظ فراہم کرنے کی بھرپور طاقت رکھتی ہے، عوام اور حکومت باہمی اتحاد سے دہشت گردوں کو ناکام بنادیں گے۔

علامہ بشارت حسین امامی نے کہا کہ زائرین امام حسینؑ کا سفرِ عشق مودتِ اہلِ بیتؑ اور معرفت حق کا عملی مظاہرہ ہے جس کے درجات و ثواب کا احاطہ ممکن نہیں۔ سیکریٹری جنرل ٹی این ایف جے نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام شہریوں کو بلا تفریق تحفظ اور بنیادی حقوق فراہم کرے جس سے پہلو تہی کسی صورت نہیں کرنے دی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اپنے دینی و ملی حقوق کی خاطر مارشل لاء میں بھی کلمہ حق بلند کرنے کا درس آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے دیا ہے، لہذا عزاداری سید الشہداء اور سفرِ عشق زیارات مقدسہ پر کسی قدغن کو کبھی تسلیم نہیں کرینگے۔

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں کوئی محفوظ نہیں، مارچ پلان کے مطابق کریں گے، لیاقت بلوچ
  • کرپٹو سٹوری میں عثمان شامی نے علی ڈار کا نام لے کر تفصیل بیان کی ہے، اسحاق ڈار کے خلاف ضرور کچھ ہونے والا ہے ورنہ ان لوگوں کا نام لے کر ٹی وی پر  خبر دینے کی اجازت نہیں تھی  ، شہباز گل
  • موجودہ عدالتی طرزِ عمل جمہوری نظام کے لیے خطرہ ہے، عمر ایوب کا چیف جسٹس کو خط
  • ٹرمپ مذاکرات چاہتے ہیں تو پہلے ہمیں ایٹمی طاقت تسلیم کریں؛ شمالی کوریا کا دوٹوک جواب
  • کیش لیس اکانومی کیلیے صوبائی حکومتیں وفاق سے تعاون کریں، شہباز شریف
  • نو مئی اور سانحہ بلوچستان
  • نظام بدلے جانے کا خواب
  • کرپٹو میں 100ملین ڈالر ڈوبنے کا معاملہ،کس کے پیسے تھے ، کس نے ڈبوئے؟ بالآخر اصل کہانی سامنے آگئی
  • سفرِ عشق زیارات مقدسہ پر کسی قدغن کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ