سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک فیز ٹو کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بھی ازسرِ نو استوار کیا جا رہا ہے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، یہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ڈاکٹر ماریہ سلطان
انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی 4 روزہ جنگ نہایت خطرناک تھی لیکن پاکستان نے وہ جنگ جیتی، جس کا دنیا بھر نے اعتراف کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سب قوم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔
شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج نے جرات اور مہارت سے دشمن کا سامنا کیا، جبکہ فضائی افواج نے بھی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔
وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس جنگ کے ہر لمحے کے گواہ ہیں اور بطور وزیراعظم افواجِ پاکستان سے مشاورت کرتے رہے، یہاں تک کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی رابطے میں تھے۔
انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر کا خیال تھا کہ پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکتا، لیکن اس جنگ نے یہ تصور ختم کر دیا۔
لاہور ریلوے اسٹیشن کے دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہاں آ کر خوشگوار حیرت ہوئی، مسافروں کے لیے سہولیات بہتر کی گئی ہیں، ٹکٹنگ کا پرانا نظام ختم کردیا گیا ہے اور ریلوے کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی معیار پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس پر ریلوے کے اعلیٰ افسران داد کے مستحق ہیں۔
شہباز شریف نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے زبردست کام کیا، اور ریلوے کی زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کروائیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ریلوے کو تباہ کردیا گیا تھا، اس لیے وزیر ریلوے کو ہدایت دی گئی کہ معاملات کو آؤٹ سورس کیا جائے، کیونکہ ریلوے کا کام زمینیں سنبھالنا نہیں بلکہ عوام کو سفری سہولیات دینا، ٹریک کی حالت بہتر بنانا اور ٹکٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کی بدولت معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے اور میکرو اکنامک اشاریے حوصلہ افزا رجحانات ظاہر کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر پاک امریکا تعلقات پاک بھارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ سی پیک فیز ٹو شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر پاک امریکا تعلقات پاک بھارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ سی پیک فیز ٹو شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز وزیراعظم نے کہاکہ نے کہاکہ پاک شہباز شریف کہ پاکستان انہوں نے کے ساتھ
پڑھیں:
سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
نیوز بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے کہا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کے درمیان مجوزہ توانائی اور سول جوہری تعاون کا معاہدہ سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدوں میں شمولیت سے مشروط ہے۔ نیوز بریفنگ کے دوران کیرولین لیویٹ نے بتایا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی قیادت سے مجوزہ جوہری معاہدے کی شرائط پر ابھی تک براہِ راست بات نہیں ہوئی، تاہم امریکا سعودی عرب کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ ماضی میں بھی سعودی عرب کے ساتھ مختلف معاہدوں کے حوالے سے بات چیت کر چکے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ سعودی عرب ابراہیم اکارڈز پر دستخط کرے۔
وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان متوقع ملاقات میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کی مبینہ چوری کا معاملہ بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ کیرولین لیویٹ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکا سعودی عرب کے ساتھ توانائی اور سول جوہری تعاون سے متعلق مذاکرات جاری رکھے گا، تاہم کسی بھی حتمی معاہدے کے لیے متعلقہ شرائط پوری ہونا ضروری ہوں گی۔