وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کرغزستان کے نائب وزیراعظم عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطح وفد سے ملاقات کے دوران پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

یہ وفد پانچویں پاکستان کرغزستان بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد آیا ہے۔ وزیراعظم نے اجلاس کے کامیاب انعقاد اور مختلف شعبوں میں مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کو خوش آئند قرار دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان، کرغزستان، تاجکستان کے مابین توانائی پراجیکٹ اگلے سال مکمل ہوگا

وزیراعظم نے معاہدوں پر مؤثر عملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان فیصلوں کو جلد حقیقی نتائج میں بدلنا ہوگا۔ کرغز نائب وزیراعظم نے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور باہمی تعاون کے مزید فروغ کی امید ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے تجارتی، توانائی، عوامی روابط اور باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

کرغزستان نائب وزیراعظم عادل بیسالوف وزیراعظم محمد شہباز شریف.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: کرغزستان وزیراعظم محمد شہباز شریف

پڑھیں:

سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک فیز ٹو کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بھی ازسرِ نو استوار کیا جا رہا ہے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، یہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ڈاکٹر ماریہ سلطان

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی 4 روزہ جنگ نہایت خطرناک تھی لیکن پاکستان نے وہ جنگ جیتی، جس کا دنیا بھر نے اعتراف کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سب قوم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج نے جرات اور مہارت سے دشمن کا سامنا کیا، جبکہ فضائی افواج نے بھی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس جنگ کے ہر لمحے کے گواہ ہیں اور بطور وزیراعظم افواجِ پاکستان سے مشاورت کرتے رہے، یہاں تک کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر کا خیال تھا کہ پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکتا، لیکن اس جنگ نے یہ تصور ختم کر دیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کے دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہاں آ کر خوشگوار حیرت ہوئی، مسافروں کے لیے سہولیات بہتر کی گئی ہیں، ٹکٹنگ کا پرانا نظام ختم کردیا گیا ہے اور ریلوے کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی معیار پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس پر ریلوے کے اعلیٰ افسران داد کے مستحق ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے زبردست کام کیا، اور ریلوے کی زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کروائیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ریلوے کو تباہ کردیا گیا تھا، اس لیے وزیر ریلوے کو ہدایت دی گئی کہ معاملات کو آؤٹ سورس کیا جائے، کیونکہ ریلوے کا کام زمینیں سنبھالنا نہیں بلکہ عوام کو سفری سہولیات دینا، ٹریک کی حالت بہتر بنانا اور ٹکٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کی بدولت معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے اور میکرو اکنامک اشاریے حوصلہ افزا رجحانات ظاہر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews امریکی صدر پاک امریکا تعلقات پاک بھارت جنگ ڈونلڈ ٹرمپ سی پیک فیز ٹو شہباز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف سے کر غزستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفدکی ملاقات
  • وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اظہار اطمینان
  • کیش لیس اکانومی کیلیے صوبائی حکومتیں وفاق سے تعاون کریں، شہباز شریف
  • معیشت کی ڈیجیٹائزیشن اور کیش لیس اکانومی کیلئے تمام صوبائی حکومتیں تعاون کریں، شہباز شریف
  • وزیر اعظم کا قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
  • وزیراعظم اور امیر جماعت اسلامی کے درمیان رابطہ، غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر اظہار تشویش