وزیراعظم کا پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان تعاون میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین عزت مآب عادل بیسالوف کی قیادت میں کرغزستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفد پاکستان کرغزستان مشترکہ بین الحکومتی کمیشن (IGC) کے پانچویں اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان کا دورہ کر رہا ہے، جس کا مقصد متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے وفد کا خیر مقدم کیا اور آئی جی سی کے پانچویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے پاکستان اور کرغزستان کے درمیان پروٹوکول اور مفاہمت کی متعدد یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کو سراہا اور انہیں تجارت، توانائی، تعاون، روابط اور عوامی تبادلوں کے فروغ کی جانب اہم قدم قرار دیا۔
وزیر اعظم نے آئی جی سی کے دوران کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کا اعادہ کیا اور معاہدوں کو ٹھوس نتائج میں تبدیل کرنے کے لیے انکی مؤثر و بروقت پیروری کی اہمیت پر زور دیا۔
عزت مآب عادل بیسالوف نے دونوں ممالک کے مابین قریبی دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی جی سی کے نتائج گہرے اور مزید نتیجہ خیز تعاون کا باعث بنیں گے۔
دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور کرغزستان کی عوام کے باہمی فائدے کے لیے مل کر کام کرنے اور دونوں ممالک کے مابین مضبوط تعلقات کے لیے تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پاکستان اور کرغزستان کرغزستان کے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی معاونت سے پاکستان کے معدنی وسائل کے شعبے میں آسٹریلیا کی سرمایہ کاری کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔آسٹریلیا ریکوڈک منصوبے سمیت پاکستان کے معدنی شعبے میں مشترکہ منصوبوں پر توجہ مرکوز کر رہا ہے۔ دونوں ممالک نے توانائی، معدنیات اور آبی وسائل کے انتظام میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔آسٹریلیا نے پاکستان کے اداروں کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں جدید تربیتی پروگرام شروع کرنے کی تجویز بھی دی ہے۔ SIFC آسٹریلوی کمپنیوں کو پاکستان کے مائننگ اور انرجی سیکٹرز میں سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔
اشتہار