غیرت کے نام پر قتل پر اے پی سی ہونی چاہیے، ن لیگ اور پی ٹی آئی کا اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اتفاق کیا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں شریک وزیر مملکت شذرہ منصب علی نے کہا کہ پاکستان میں غیرت کے نام پر قتل کے حوالے سے قوانین موجود ہیں، اس مسئلے پر آل پارٹیز کانفرنس ہونی چاہیے۔
راولپنڈی: شادی شدہ خاتون قتل، ملزمان کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں دے دیا گیاملزمان کو سول جج قمر عباس تارڑ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے ملزمان کو یکم اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے عامر ڈوگر نے بھی کہا کہ اس مسئلے پر سب کو بیٹھنا چاہیے۔
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سینئر نائب صدر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں غیرت کے نام قتل پر قرار داد منظور کی جائے گی۔
اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین راغب نعیمی نے کہا کہ اسلام میں غیرت کے نام پر قتل کی اجازت نہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: غیرت کے نام پر قتل
پڑھیں:
کراچی، رینجرز اور ایس آئی یولیس کے ساتھ مقابلے میں 3 بھتہ خور ہلاک، ایک زخمی گرفتار
کراچی:ملیر 15 کے علاقے میں سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران مبینہ مقابلے میں تین ملزمان ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مبینہ بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا جس کے بعد تین ملزمان مارے گئے جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔
فائرنگ ختم ہونے کے بعد ہلاک اور زخمی ملزمان کو ریسکیو کی ایمبولینسوں کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کی شناخت شاہ رخ، راحب اور علی حمزہ کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمی حالت میں گرفتار ملزم کی شناخت محمد وسیم کے نام سے کی گئی ہے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک اور گرفتار ملزمان بھتہ خوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے واقعے کی مزید تفتیش کر رہے ہیں اور ملزمان کے ممکنہ ساتھیوں کی تلاش بھی جاری ہے۔