کراچی، نیو کراچی میں ایک گھر سے نوجوان کی لاش برآمد، قتل کا شبہ
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضراء مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔
ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ صبح جب سلمان کام پر گیا تو حسین گھر پر سورہا تھا، تاہم شام کو واپسی پر حسین مردہ حالت میں پایا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی حسین پان کا کیبن چلاتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔
اہل خانہ اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حسین کو ممکنہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا
فائل فوٹوکراچی میں جیکسن کے علاقے میں بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا کے مطابق 6 سالہ بچی کی لاش آج دوپہر کو جیکسن کے علاقے سے ملی تھی، ملزم کی گرفتاری کے لیے جیسے ہی پولیس پہنچی، اُس نے پولیس پر فائرنگ کردی۔
ڈی آئی جی کا کہنا ہے کہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا، جس کے پاس سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کل دوپہر کو لاپتا ہوئی تھی، آج اس کی لاش ملی، ابتدائی پوسٹ مارٹم میں بھی بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی تھی۔