اسلام ٹائمز: اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے کونے کونے میں مجلس، ماتم، جلوس ہائے عزا میں لبیک یا حسیؑن اور یاحسیؑن یاحسیؑن پکارنے والوں کو یقین ہو گیا کہ اب دشمن جنگ کے ہر میدان میں شکست کھا چکا ہے، سب کی توجہ پردہ غیبیت میں موجود فرزند زہراؑ سلام اللہ علیھا کی جانب گئی اور ظہور ایک قدم نزدیک محسوس ہونے لگا۔  خصوصی مضمون:

اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف صیہونی اور امریکی جارحیت کے دوران نفسیاتی جنگ اور موساد سے وابستہ روایتی اور جدید نشریاتی و اشاعتی ذرائع ابلاغ، انقلاب اسلامی کا چراغ خاموش دکھانے کی سعی میں رہبریت کا خلا ظاہر کرنے اور رہبر انقلاب حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی سلامتی اور حضور کے بارے میں افواہیں پھیلانے کی پوری کوشش کر رہے تھے، اس دوران دس محرم کی رات کو مجلس امام حسین علیہ السلام میں رہبر انقلاب کی حاضری کی ایک ویڈیو نے دشمن کے تمام حربے ناکام بنا دیئے، جیسے صہیونیوں کے منصوبے دھرے کے دھرے رہ گئے ہوں۔

امام عالی مقام، امام حسین علیہ السلام کے دربار میں ایک حاضری نے دشمن کے تمام تر پروپیگنڈا کو تہس نہس کر دیا۔ رہبر معظم انقلاب تحسین انگیز، پرسکون اور بے مثال وقار کے ساتھ، شب عاشور کو حسینیہ امام خمینی تہران میں داخل ہوئے۔ انہوں نے ایک لفظ بھی نہیں بولا اور نہ ہی  کوئی تردید جاری کی، لیکن مجلس امام حسیؑن میں ان کی حاضری، تمام جھوٹی افواہوں کا فصیح و بلیغ جواب تھا۔ وہ لوگ جو پے در پے مواد تیار کر کے لوگوں کو تشویش میں مبتلا کرکے رہبریت کی عدم موجودگی کا جواز بنانا چاہتے تھے، اب صرف ایک تصویر، ایک قدم اور ایک فاتحانہ حاضری سے رسوا ہو چکے ہیں۔

میڈیا کے اس زمانے میں کہا جاتا ہے کہ تصویروں کے دور میں، لوگ جو کچھ دیکھتے ہیں اس کا ان کے ذہنوں پر کسی بھی تجزیئے یا تقریر سے زیادہ اثر پڑتا ہے، دشمن یہ بات بخوبی جانتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ "جعلی تصاویر،" "بصری افواہوں،" اور "قیادت و رہبری کی عدم موجودگی" کا یقین دلانے کی کوشش کرتے ہیں، تاکہ ایک نفسیاتی حربے کے طور پر عام افراد کو قیادت کی عدم موجودگی یا دوری کا احساس دلایا جائے۔ لیکن اس بار ایک حقیقی ویڈیو نے بغیر کسی ہنگامے کے، ان تمام منصوبوں کو بے اثر کر دیا۔

غیر ملکی خدمات کے لئے جاری انٹیلی جنس پراجیکٹس میں براہ راست کردار ادا کرنے والے "مملکتہ" اور "وحید آن لائن" جیسے میڈیا آؤٹ لیٹس نے جعلی اور خودساختہ انداز میں اپنی تمام تر توجہ قیادت کی حیثیت کو کم کر کے دکھانے پر مرکوز کر رکھی تھی۔ لیکن حقیقت کہیں چھپ نہیں سکتی، رہبر انقلاب ایک سچائی کے طور پر حسینیہ امام خمینی میں داخل ہوئے۔ رہبر معظم انقلاب اپنے معمول کے مطابق سکون کے ساتھ، لیکن انتہائی حساس لمحے میں وارد میدان ہوئے۔ یہ صرف ایک افواہ کا جواب نہیں تھا، یہ پوری قوت و اقتدار کی رونمائی تھی۔

یہ ا؎ایک ایسا پیغام تھا جس نے ظاہر کیا کہ نہ صرف اسلامی جمہوریہ میں کہیں کوئی خلا ایجاد نہیں ہوا، بلکہ طاقت کے ستون پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہیں، یہ موجودگی امن و سلامتی کا پیغام بھی تھا۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف ایرانی عوام بلکہ دنیا کے کونے کونے میں مجلس، ماتم، جلوس ہائے عزا میں لبیک یا حسیؑن اور یاحسیؑن یاحسیؑن پکارنے والوں کو یقین ہو گیا کہ اب دشمن جنگ کے ہر میدان میں شکست کھا چکا ہے، سب کی توجہ پردہ غیبیت میں موجود فرزند زہراؑ سلام اللہ علیھا کی جانب گئی اور ظہور ایک قدم نزدیک محسوس ہونے لگا۔ 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: یاحسی ن

پڑھیں:

پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ: دو برادر ملک دشمن کے خلاف شانہ بشانہ ہیں، خواجہ آصف

 وزیر دفاع خواجہ آصف نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حالیہ دفاعی معاہدے کو دونوں برادر ممالک کی تاریخ میں ایک سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب مشترکہ دشمن کے خلاف متحد اور شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے ردعمل میں کہا کہ رب العزت کے سائے میں، ان شاء اللہ، پوری امت مسلمہ دشمن کے مقابل ایک صف میں کھڑی ہوگی۔ پاکستان زندہ باد، مسلم امہ پائندہ باد!”
وزیراعظم کا سعودی عرب کا سرکاری دورہ
یہ تاریخی معاہدہ اس وقت منظر عام پر آیا جب وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر سعودی عرب کے سرکاری دورے پر ریاض پہنچے۔ ان کے استقبال کے لیے سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے فضائی سلامی پیش کی — جو دونوں ممالک کے تعلقات کی گہرائی کا مظہر تھا۔
دفاعی معاہدے کی تفصیلات
وزیراعظم شہباز شریف اور ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ہونے والے اس معاہدے کا مقصد دونوں ممالک کی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ایک دوسرے کا ساتھ دینا ہے۔ اس معاہدے کے بعد پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی دفاعی سلامتی میں ایک اسٹریٹیجک پارٹنر کا کردار ادا کرے گا۔
آرمی چیف کا اہم کردار
اس اہم معاہدے کی تشکیل اور حتمی منظوری میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کردار کلیدی رہا، جن کی قیادت میں دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط کو باقاعدہ اسٹریٹیجک دفاعی شراکت داری میں تبدیل کیا گیا۔
خطے میں امن اور ترقی کی نئی راہیں
یہ معاہدہ صرف دفاعی تعاون تک محدود نہیں، بلکہ اس سے خطے میں امن، استحکام اور عالمی سلامتی کو فروغ ملے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور عسکری تعاون کے نئے دروازے بھی کھلیں گے۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب کا تاریخی دفاعی معاہدہ: دو برادر ملک دشمن کے خلاف شانہ بشانہ ہیں، خواجہ آصف
  • 1965 جنگ کا 18واں روز؛ پاک فوج نے دشمن کو کتنا نقصان پہنچایا؟
  • سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک، سعودی وزیر دفاع
  • پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی دفاعی معاہدہ،وزیر دفاع خواجہ کا  اہم بیان 
  • سیلاب سے متاثرہ دربار صاحب کرتار پور کو صفائی کے بعد سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا گیا
  • مخالف اور دشمن عناصر پاک چین دوستی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے: صدر مملکت
  • ڈھاکا یونیورسٹی میں انقلاب کی نوید
  • انقلاب – مشن نور
  • ایمان مزاری کی غیر حاضری، کیس دوسرے بینچ کو منتقل کرنے کی استدعا مسترد
  • 65 ء کی جنگ کا پندرہواں روز‘ سیالکوٹ سیکٹر میں دشمن کا حملہ ناکام، بھارتی فوج کو بھاری نقصان