احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔
عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر ایوب کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کر دی گئی۔
عدالت نے مزید سماعت 29 جولائی تک ملتوی کرتے ہوئے طلبی کے نوٹس جاری کر دیئے، عدالت نے 9 مئی کے دیگر 4 مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے شہادتیں قلمبند کیں۔
یاد رہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میانوالی میں 9 مئی کو ہنگامہ آرائی کے مقدمہ میں 57 نامزد اور 150 نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عدالت نے
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔