آزاد‘ خود مختار ریاست کا قیام ہی مسئلہ فلسطین کا دل: آل پارٹیز کانفرنس
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے جامعہ قاسم العلوم شیرانوالا دروازہ لاہور میں مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس ہوئی۔ قرآن وسنہ موومنٹ کے چئیرمن علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی، سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ اشرف طاہر، تحریک مدح صحابہ کے صدر مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا عبدالرب امجد، سنی علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، مفتی محمد ریاض جمیل، میاں عرفان الحق قادری اور مولانا پیر حسن ناصر نے کہا کہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی صورت قابل قبول نہیں، مسئلہ فلسطین کا واحد حل فلسطین کی مکمل آزادی اور خود مختار ریاست کا قیام ہے۔ حکومت پاکستان کو اس میں قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے فوری عالمی اسلامی سربراہی کانفرنس کرنی چاہیے۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے حکومت کو مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے۔ آل پارٹیز کانفرنس سے میاں عرفان الحق قادری، مولانا عبدالحفیظ کھوکھر، مولانا سید عکاشہ میاں، مولانا علیم الدین شاکر، مولانا عبدالرؤف ربانی، مولانا رحمت اللہ، مولانا احمد بلوچ، قاری میاں عظیم ریاض قادری، مولانا معوذ قادری و دیگر راہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فلسطین کا
پڑھیں:
سعودی عرب کا لکسمبرگ کے ریاستِ فلسطین تسلیم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم
سعودی وزارتِ خارجہ نے لکسمبرگ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں اُس نے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔
سعودی وزارتِ خارجہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ مملکتِ سعودی عرب، لکسمبرگ کی جانب سے ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے کے اعلانِ نیت کا خیرمقدم کرتی ہے۔
#Statement | The Foreign Ministry expresses the Kingdom of Saudi Arabia’s welcome of the Grand Duchy of Luxembourg’s announcement of its intention to recognize the State of Palestine. pic.twitter.com/vmg6hP7BeD
— Foreign Ministry ???????? (@KSAmofaEN) September 16, 2025
مذکورہ اعلامیہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پاکستان میں تعینات سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے شیئر کیا، جس کے مطابق ’یہ مثبت قدم 2 ریاستی حل کے نفاذ اور امن کے قیام کی حمایت کرتا ہے۔‘
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ سعودی عرب عالمی شراکت داروں سے ایک بار پھر مطالبہ کرتا ہے کہ وہ بھی ایسے اقدامات کریں تاکہ فلسطین کو تسلیم کرنے اور ایک منصفانہ و جامع امن کے قیام کو ممکن بنایا جا سکے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تسلیم سعودی عرب فلسطین لکسمبرگ وزارت خارجہ