لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں، جماعت اسلامی
اشاعت کی تاریخ: 27th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
ڈپٹی سیکرٹری جنرل جماعتِ اسلامی مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والے لانگ مارچ کے شرکاء کو روکنے اور رکاوٹیں ڈالنے کی مذمت کرتے ہیں۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کو لورالائی، ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ میں روکنے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پُرامن ورکرز رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں۔
مولانا عبدالحق ہاشمی نے یہ بھی کہا کہ حکومت جان بوجھ کر لانگ مارچ کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: لانگ مارچ
پڑھیں:
آئین موجود‘ عمل نہیں‘ جج بھی غیر مطمئن ہیں: حافظ نعیم
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر ظلم کا نظام مسلط ہے، آئین تو موجود ہے،اس پر عمل نہیں ہوتا، عدالتوں سے عوام ہی نہیں،ججز بھی غیر مطمئن ہیں۔ پیسے والا انصاف خرید لیتا ہے،غریب کی نسلیں عدالتوں کے دھکے کھاتی ہیں۔ منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا جماعت اسلامی نچلی سطح تک عوام کو انصاف دلانے کیلئے کوشاں ہے۔ جاگیر دار کسان اور سرمایہ دار اور ٹھیکیدار مزدور کے خون پسینے کی کمائی کھا رہے ہیں۔شوگر ملز مافیا حکومت میں بیٹھ کر عوام کو لوٹ رہا ہے۔حکمران عوام کا استحصال کررہے ہیں۔ ظالم حکمرانوں سے نجات حاصل کرنے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی عوام کو مہنگائی،بے روز گاری اور لاقانونیت سے نجات دلانے کیلئے ملک کے ہر گوٹھ اورگاؤں اور شہر کے ہر محلہ اور یونین کونسل میں عوامی کمیٹیاں بنا رہی ہے۔ یہ عوامی کمیٹیاں ظلم و ناانصافی کے خلاف عوام کو متحد اور منظم کریں گی۔