کراچی میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 روپے کا نوٹی فیکشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل قیمت 170 اور ریٹیل قیمت 173 روپے فی کلو کا نوٹی فیکشن جاری کردیا۔
کمشنر کراچی نے ہدایت جاری کی ہے کہ اس نوٹی فکشن پر ہول سیلرز، ریٹیلرز اور ڈیپارٹمنٹل اسٹورز سختی سے عمل کریں۔
ان کا کہنا ہے کہ زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے چینی غائب ہوگئی، شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگاتے تھک چکے ہیں۔
دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے جبکہ منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے مل رہی ہے۔
پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے اب چینی نہیں رکھیں گے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیر دفاع سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد:وزیردفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات مزید گہرے کرنے، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
وزارت دفاع سے جاری بیان کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف سے پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں وزیر دفاع نے برطانوی ہائی کمشنر کا پرتپاک خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا۔
اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں کو باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی، دفاعی اور اسٹریٹجک امور میں جاری تعاون پر تبادلہ خیال کا موقع ملا اور دونوں اطراف نے متعدد شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات کے دوران پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی برطانیہ کے لیے پروازوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان فضائی رابطے بڑھانے کے لیے اضافی ایئرلائنز شامل کرنے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ ملاقات کے آ خر میں تعمیری بات چیت جاری رکھنے اور پاکستان اور برطانیہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے مشترکہ مفاہمت ہوئی۔