سندھ بلڈنگ، جلبانی اور بلیدی ماڈل کالونی میں ناجائز تعمیرات کے رکھوالے
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ماڈل کالونی شیٹ نمبر 12 پلاٹ 16 اور17 پر غیرقانونی امور پر خطیر رقم کی وصولی ، حکام کی خاموش قائم
کمزور بنیادوں پر درجنوں عمارتوں کی تعمیرات کی منظوری، انسانی جانوں کو خطرہ ، حقائق نظراندازکردیے
سندھ بلڈنگ ڈائریکٹر کورنگی سمیع جلبانی کی مکمل سرپرستی اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی کی ماڈل کالونی میں دھوم رہائشی پلاٹوں بغیر نقشے اور منظوری کے تعمیرات کی چھوٹ دے ڈالی ماڈل کالونی شیٹ نمبر 12 پلاٹ 16 اور 17 بغیر اندراج تعمیر کی چھوٹ کے عوض خطیر رقم اینٹھ لی گئی۔سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع کورنگی ڈائریکٹر سمیع جلبانی کی مکمل سرپرستی میں شاہ فیصل ٹان ماڈل کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی نے دھوم مچا رکھی ہے بغیر نقشے اور منظوری رہائشی پلاٹوں پر بلند عمارتوں کی تعمیرات کا سلسلہ منظم طریقے سے شروع کروا رکھا ہے اسوقت بھی ماڈل کالونی شیٹ نمبر 12 پلاٹ نمبر 16 اور 17 پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں بغیر اندراج کے تعمیرات کی مکمل چھوٹ خطیر رقم اینٹھے کے بعد دے دی گئی ہیجرآت سروے ٹیم کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق اے ڈی ذوالفقار بلیدی نے ذاتی مفادات کے حصول کی خاطر ہزاروں انسانی جانوں کا سودا کرکے کمزور بنیادوں پر درجنوں عمارتوں کی تعمیرات کی منظوری دی اور انہدام سے محفوظ رکھتے ہوئے تکمیل کے مراحل میں داخل کروایاکراچی میں جاری غیر قانونی دھندوں کے تمام تر ثبوت زمین پر موجود ہونے کے باوجود بھی ذوالفقار بلیدی اور اس جیسے دیگر افسران تحقیقات سے بالاتر دکھائی دیتے ہیں جرآت سروے ٹیم کی جانب سے موقف لینے کے لئے ڈائریکٹر کورنگی سمیع جلبانی سے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: ذوالفقار بلیدی ماڈل کالونی تعمیرات کی سندھ بلڈنگ
پڑھیں:
پاک کالونی پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2025ء) پاک کالونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث 2مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کرلی۔(جاری ہے)
ہفتہ کو ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق گرفتار ملزمان میں سید عادل ولد عبدالکلیم اور ارسلان حسین ولد اسرار حسین شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کا آغاز کردیاہے۔