data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) چینی وزیر اعظم لی چیانگ نے قاہرہ میں مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم نے کہا کہ حالیہ برسوں میں چین مصر تعلقات کو فروغ ملا ہے۔ چین بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے فریم ورک کے تحت مصر کے ساتھ معیشت اور تجارت، مالیات، مینوفیکچرنگ، نئی توانائی، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے ۔ اس کے علاوہ چینی کاروباری اداروں کی مصر میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پر مصری صدر سیسی نے چین کو مخلص دوست قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصر ایک چین کے اصول پر سختی سے کاربند ہے ۔

مصری صدر عبدالفتاح سیسی چینی وزیر اعظم لی چیانگ سے گفتگو کررہے ہیں

 

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

شہباز شریف سے ثمر ہارون بلور کی ملاقات، شہباز شریف نے پارٹی میں خیر مقدم کیا

وزیرِاعظم سے ملاقات میں مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد ثمر ہارون بلور کا کہنا تھا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا سے ثمر ہارون بلور کی مسلم لیگ نون میں شمولیت کے بعد وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں سعیدہ جمشید اور جمشید مہمند بھی شریک ہوئے، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر امورِ گلگت بلتستان و کشمیر اور صوبائی صدر مسلم لیگ نون خیبر پختونخوا انجینئر امیر مقام بھی موجود تھے۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف، وزیرِ برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اور مسلم لیگ نون کے صوبائی جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی بھی ملاقات میں شریک تھے۔ ثمر ہارون بلور نے ملکی معاشی استحکام، عوام دوست بجٹ اور ملکی معاشی ترقی کی درست سمت پر وزیرِ اعظم کی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر ثمر ہارون بلور نے کہا کہ چاہتی ہوں کہ وفاق اور پنجاب کی طرز پر خیبرپختونخوا بھی ترقی کی راہ پر گامزن ہو، ثمر ہارون بلور نے وزیرِ اعظم اور پارٹی قیادت کے ساتھ مل کر خیبر پختونخوا کے عوام کی خدمت کا اعادہ کیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ثمر ہارون کا پارٹی میں خیر مقدم اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیرِ اعظم نے ثمر ہارون بلور کے عوامی خدمت کے جذبے کی تعریف کی اور بلور خاندان کی قربانیوں اور خدمات کا اعتراف کیا۔

متعلقہ مضامین

  • ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد 100 سال کے ہوگئے
  • وزیرِداخلہ کی یو اے ای کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ داخلہ سے ملاقات
  • چین غزہ میں جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے کوشش کرتا رہے گا، چینی وزیر اعظم
  • چینی معیشت کوئی بھی بیرونی جھٹکا برداشت کرسکتی ہے، وزیراعظم لی چیانگ
  • وزیرِ اعظم سے ترک وزیرِ خارجہ و دفاع کی ملاقات، آرمی چیف بھی موجود
  • شہباز شریف سے ثمر ہارون بلور کی ملاقات، شہباز شریف نے پارٹی میں خیر مقدم کیا
  • وزیراعظم سے ترکیہ کے وزیرخارجہ و وزیردفاع کی ملاقات، ترک کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت
  • چین  دوسرے ممالک کے ساتھ کھلے پن کو وسعت دے گا ، چینی وزیر اعظم
  • ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی ولی عہد سے اہم ملاقات، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال