برطانیہ اور فرانس میں سیکورٹی معاہدہ ، تارکین وطن کے گرد گھیرا تنگ
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ اور فرانس نے غیر قانونی طور پر یورپ میں داخل ہونے والے تارکین وطن سے نمٹنے کے لیے نیا اور سخت سیکورٹی معاہدہ کرلیا ۔ اس معاہدے کے تحت چھوٹی کشتیوں کے ذریعے رودبار انگلستان عبور کرنے والے افراد کو فوری گرفتار کرکے واپس بھیجا جائے گا۔ برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے کہاکہ ہم صرف ان پناہ گزینوں کو قبول کریں گے جو حقیقتاً تحفظ کے مستحق ہوں، باقی تمام افراد کو فوری طور پر واپس بھیجا جائے گا۔ معاہدے کے مطابق غیر قانونی داخلے کو روکنے کے لیے دونوں ممالک کے بارڈر سیکورٹی ادارے ایک دوسرے سے مکمل تعاون کریں گے۔خبررساں اداروں کے مطابق لندن میں برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر عمانویل ماکروں نے مشترکا پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ غیرقانونی مائیگریشن یورپی اور عالمی بحران ہے، جسے جرائم پیشہ گروہ چلا رہے ہیں۔ فرانسیسی صدر ماکروں نے کہا کہ برطانیہ اور فرانس کو یورپ کے بدلتے وقت کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مضبوط بنانا چاہیے۔ ہمارے مخالفین کو اب علم ہوگا کہ کسی پر حملے کا جواب دونوں ممالک دیں گے۔انہوںنے اس معاہدے کو نارتھ ووڈ ڈیکلریشن کا حصہ قرار دیا۔ ادھر برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ مختصر قانونی کارروائی کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی واپسی کے اقدامات کیے جائیں گے تاکہ نظام پر غیر ضروری بوجھ نہ پڑے۔پائلٹ اسکیم کے تحت ہر ہفتے 50 افراد کو سمندر کے راستے فرانس واپس بھیجا جائے گا۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اور فرانس
پڑھیں:
برطانیہ : ٹرین میں چاقو کے حملے میں 10 افراد زخمی، 2 مشتبہ افراد گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
برطانیہ کے علاقے کیمرج شائر میں ٹرین پر تیز دھار آلے سے کیے گئے حملے میں 10 افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے 9 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق واقعہ ڈانکاسٹر سے لندن کنگز کراس جانے والی ٹرین میں پیش آیا، جو شام 6 بج کر 25 منٹ پر روانہ ہوئی تھی۔ واقعے کے فوراً بعد ہنٹنگڈن اسٹیشن پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔
حملے کے بعد متعدد مسافروں کو متبادل بسوں کے ذریعے لندن منتقل کیا گیا، جبکہ کیمرج شائر پولیس نے اس واقعے کو “بڑا حادثہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی کے ماہر افسران بھی تحقیقات میں معاونت کر رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ایک شخص کو خون آلود بازو کے ساتھ بوگی میں بھاگتے اور چیختے دیکھا گیا، “ان کے پاس چاقو ہے، بھاگو”، اس کے فوراً بعد ایک اور شخص زمین پر گر گیا۔
برطانوی میڈیا کے مطابق زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی حالت تشویشناک ہے۔
وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے “انتہائی افسوسناک اور خوفناک” قرار دیا۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مقامی حکام کی ہدایات پر عمل کریں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں، تاہم فی الحال حملے کی وجوہات سے متعلق کوئی حتمی بیان جاری نہیں کیا گیا۔