Jasarat News:
2025-07-11@19:45:15 GMT

مودی حکومت کو جھٹکا، امریکا نے تجارتی رعایت واپس لے لی

اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئی پالیسی کے تحت بھارت کو بھی امریکی منڈی تک رسائی کے لیے 10 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور ہم ڈالر کو چیلنج کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے چونکہ بھارت برکس کا حصہ ہے، اس لیے نئی ٹیرف پالیسی کا اطلاق اس پر بھی ہو گا۔

ٹرمپ کے اس اعلان سے عالمی سطح پر تجارتی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے جب کہ بھارت میں اس فیصلے پر تشویش پائی جا رہی ہے،اس اقدام سے بھارت کی برآمدات شدید متاثر ہوں گی اور امریکی منڈی میں بھارتی مصنوعات مہنگی ہو جائیں گی، جس کا اثر براہ راست بھارتی معیشت پر پڑے گا۔

مزید برآں یہ اقدام برکس ممالک کے درمیان اقتصادی ہم آہنگی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے اور مستقبل قریب میں دیگر ممالک کے لیے بھی امریکی تجارتی پالیسی کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعوی جھوٹا قرار

واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے سے متعلق بھارتی دعوے کو جھوٹا اور گمراہ کن قرار دے دیا ہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے میڈیا بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کر دیتے ہیں، حقیقت جاننے کیلئے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے، بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدر ٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے. ان کا کہنا تھا کہ امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کرائی، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شامل تھے اور ان کا کردار تسلیم کیا جانا چاہیے.

(جاری ہے)

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ صدر ٹرمپ غزہ میں پیش رفت کے حوالے سے پر امید ہیں، امریکا کی توجہ اس وقت غزہ میں جنگ بندی پر مرکوز ہے ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر غزہ کے حوالے سے نئی تجاویز کا جائزہ لے رہے ہیں، کئی ممالک غزہ کے مستقبل کے حوالے سے بات کر رہے ہیں، شام اور لبنان کے ساتھ ہونے والی پیشرفت مشرق وسطی کا نقشہ بدل دے گی ٹیمی بروس نے کہا کہ ہم ٹیکساس میں جانی نقصان پر دوست ممالک کے اظہار تعزیت پر شکر گزار ہیں.                                                                                                                                                                                    

متعلقہ مضامین

  • بھارتی معیشت کو بڑا جھٹکا،امریکا نے 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
  • امریکا نے بھارت پر 10فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا
  • امریکا نے بھارت پر 10 فیصد ٹیرف لگا دیا، مودی سرکار کو ٹرمپ کا زبردست جھٹکا
  • بھارتی معیشت کو بڑاجھٹکا،امریکا کیساتھ تجارت پر 10فیصد ٹیرف عائد ہوگا
  • یوٹیوب نے پالیسی تبدیل کردی، پیسہ کمانے والوں کو برا جھٹکا
  • بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی
  • امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں ٹرمپ کا کردار نہ ہونے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا قرار دیدیا
  • پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا بھارتی دعوی جھوٹا قرار
  • پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کردار نہ ہونے کا مودی سرکار کا دعویٰ جھوٹے قرار دے دیا گیا