الیکٹرک وہیکل چارجنگ ایکوئپمنٹس کی پہلی شپمنٹ چائنا سے کراچی پہنچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)چائنا کے تعاون سے کراچی سمیت ملک کے اہم ترین شہروں میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) مینوفیکچرنگ پلانٹس اور چارجنگ ایکوئپمنٹس کی پہلی شپمنٹ کراچی پہنچ گئی،چائنیز کمپنی اے ڈی ایم گروپ کے سی ای او یاسربھمبانی ای وی چارجنگ پلانٹس لے کرگزشتہ روز کراچی پہنچے اور انہوں نے ایکوئپمنٹس چیئرمین ملک گروپ اور کنوینرایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی ملک خدا بخش کے حوالے کئے۔ملک خدا بخش نے اس موقع پر میڈیا کو بتایا کہ ہماری کوششوں سے چینی کمپنی اے ڈی این گروپ نے پاکستان میں مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس میں 240ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی جانب قدم بڑھایا ہے اورپاکستان میں مجموعی طور پر 3000 چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ کراچی میں ابتدائی طور پر میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی جانب سے اعلان کردہ تین مقامات کے ایم سی ہیڈ آفس،واٹر بورڈ پارکنگ شاہراہ فیصل اورڈالمین مال کلفٹن پارکنگ میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) ایکوئپمنٹس لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے اور غیرملکی سرمایہ کاروں کا رخ ایک بار پھر پاکستان کی جانب ہوچکا ہے، صوبائی وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ نے بھی ہمیں یقین دلایا ہے کہ اگر چینی کمپنی صوبہ سندھ میں الیکٹرک گاڑیاں بنا ئے گی تو سندھ حکومت کراچی میں لگنے والے پلانٹ سے 20 فیصد سے زائد گاڑیاں اپنے لئے خریدے گی،ہماری کوشش ہے کہ کراچی میں چائنا کی کمپنی پلانٹ لگائے اورہم مینوفیکچرنگ اور چارجنگ پلانٹس پر کام کررہے ہیں۔ملک خدا بخش نے بتایا کہ ہمارے پاس جتنے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے لائسنس آگئے تھے انکی شپمنٹ بھی آگئی ہے اور انکی تنصیب کا عمل شروع کردیا گیا ہے اور جلد ہی مزید35 شپمنٹ کراچی پہنچنے والی ہیں جس کے بعد کراچی سمیت M2اور ملک کے دیگر بڑے شہروں میں ای وی چارجنگ اسٹیشنز لگائے جائیں گے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ملک خدا بخش بتایا کہ کی جانب ہے اور
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔