ورجینیا: امریکی فضائیہ کے بیس میں گھسنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست ورجینیا میں امریکی فضائیہ کے بیس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق صبح سویرے گاڑی میں سوار ایک شخص نے ورجینیا میں فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور مزید معلومات تفتیش کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
رحیم یارخان: لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد
رحیم یارخان میں لاپتا نوجوان کی لاش گرفتار ایس ایچ او کی نشاندہی پر برآمد کر لی گئی، ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 19 جولائی کو نوجوان کو طلب کیا تھا جس کے بعد نوجوان لاپتا ہو گيا تھا۔
ڈی پی او عرفان سموں کے مطابق مقتول نوجوان کے بھائی کی مدعیت میں ایس ایچ او سمیت 5 پولیس اہل کاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
مدعی کا کہنا تھا کہ ایس ایچ او کوٹ سمابہ تھانا نے بچی کے مبینہ قتل کیس میں 4 روز قبل بھائی کو طلب کیا اور تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے تفتیش کے بعد گرفتار ملزم ایس ایچ او کی نشان دہی پر مقتول نوجوان کی لاش تھانہ صدر صادق آباد علاقہ رانجھی خان میں گنے کی فصل سے برآمد کر لی۔