ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد 100 سال کے ہوگئے
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کے 100 برس مکمل کرلیے۔ اس موقع پر انہوں نے خصوصی پیغام بھی جاری کیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق مہاتیر محمد نے اپنی زندگی کا نصف سے زائد حصّہ سیاست اور عوامی خدمت میں گزارا ہے۔ وہ پہلی بار 1981ء میں ملائیشیا کے وزیر اعظم منتخب ہوئے اور انہوں نے 2003ء تک ملک کے چوتھے وزیر اعظم کے طور پر امور انجام دیے۔اس کے بعد 2018ء کے الیکشن میں کامیابی حاصل کرکے دوسری بار وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہوگئے اور 2020ء تک ملک کے ساتویں وزیر اعظم کے طور پربرسر اقتدار رہے۔ 100برس مکمل ہونے پر انہوں نے لوگوں کو صحت مند رہنے کے لیے کم کھانے کا مشورہ دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا آڈیو خطاب سامنے آ گیا
عشرت العباد—فائل فوٹوسربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔
کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس ہوتا ہے۔
عشرت العباد خان نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔