کمشنر کراچی کا کراٹے چیمپئن انایا نوئیل کو نقد انعام
اشاعت کی تاریخ: 25th, July 2025 GMT
کراچی:
کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان کراٹے ٹیم کی کھلاڑی انایا نوئیل سے ملاقات کی۔
کمشنرکراچی نے انایا نوئیل کی سری لنکا میں منعقدہ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے بطور پذیرائی نقد انعام بھی پیش کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پنکی کے بعد کراچی سے ایک اور منشیات فروش خاتون گرفتار
کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے مطلوب منشیات فروش خاتون شیریں شرینہ کو بیٹوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق شیریں شرینہ ملزمہ کو دونوں بیٹوں کے ساتھ کامران چورنگی سے گرفتار کیا گیا، ملزمہ ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات فروخت کرتی تھی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ چند سال قبل گرفتار ہوکر جیل گئی تھی اور دو سال پہلے واپس آئی تھی، ملزمہ شیریں عرف شیرینہ کے خلاف 35 کے قریب مقدمات درج ہیں، ایک کیس میں ملزمہ کے قبضے سےدستی بم بھی برآمد ہوا تھا۔پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزمہ اپنے فلیٹ کی کھڑکی سے ڈائریکٹ ہیروئن سپلائی کرتی تھی، گرفتار ملزمہ اور ملزمان سے مذید تفتیش کی جارہی ہے۔