Express News:
2025-07-28@05:26:04 GMT

ایئربلیو طیا رہ حادثے کو15سال بیت گئے، زخم آج بھی زندہ

اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT

اسلام آباد:

مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو15سال بیت گئے، لیکن افسوس ناک واقعے میں اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم آج بھی زندہ ہے.

بدقسمت طیا رے نے7بجکر41منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا۔

اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبرا ن سمیت 152مسافرجاں بحق ہوئے تھے.

 

حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انوسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا.

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خود کو غیر محفوظ صورتحال میں ڈالا اور خراب موسم میں جہاز کو نیچے اتارنے کیلئے سنگین خلاف ورزیوں اور فلائنگ ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہوا.

جبکہ کم اونچائی پر خطرناک علاقے میں طیارے کو غیر محفوظ حالت میں رکھا۔ کاکپٹ ریسوس مینجمنٹ اور پائلٹس سکلز کی ناکامی حادثے کی وجہ بنی۔

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

جمعیت علماء اسلام ، بدامنی، ڈاکوراج کے خلاف 31 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان

سندھ میں علمائے کرام کا اغوا، سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہے تجارت اور زراعت تباہ ہیں، مولانا عبدالقیوم
علماء کو بازیاب نہ کروایا گیا تو وزیر اعلیٰ ہاوس کا گھیراؤ کریں گے ،عوام، کارکنان، کاروباری حضرات، سے اپیل

سندھ میں علمائے کرام کے اغوا، بڑھتی ہوئی بدامنی اور ڈاکو راج کے خلاف جے یو آئی سندھ کی جانب سے 31 جولائی سے جیکب آباد سے بھرپور احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور وزیر اعلیٰ ہاؤس سندھ کا گھیراؤ بھی کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی نے کہا ہے کہ سندھ میں لاقانونیت، ڈاکو راج، اسٹریٹ کرائم اور علمائے کرام کے اغوا نے صوبے کو مکمل طور پر مفلوج کرکے رکھ دیا ہے جبکہ حکومت تماشائی بنی بیٹھی ہے انہوں نے جیکب آباد، شکارپور اور کشمور کندھکوٹ سے جے یو آئی کے رہنماؤں اور علمائے کرام کے اغوا، زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کی ویڈیوز سامنے آنے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے عوام دہشت گردی اور خوف کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جبکہ تجارت اور زراعت تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جے یو آئی سندھ کے پریس سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ مولانا ہالیجوی نے اعلان کیا کہ 31 جولائی سے جیکب آباد سے شروع ہونے والی تحریک ایک بڑے احتجاجی سلسلے کا آغاز ہوگی، اس کے بعد شکارپور اور کندھکوٹ میں بڑے مظاہرے ہونگے جس کا دائرہ کار پورے سندھ تک بڑھایا جائے گا اگر علمائے کرام اور دیگر مغوی افراد کو فوری طور پر بازیاب نہ کرایا گیا اور بدامنی پر قابو نہ پایا گیا تو جے یو آئی سندھ جلد وزیراعلیٰ ہاؤس سندھ کے گھیراؤ کا اعلان کرے گی جے یو آئی سندھ کی قیادت نے عوام، کارکنان، کاروباری حضرات، نوجوانوں اور سول سوسائٹی کے تمام طبقات سے اپیل کی ہے کہ وہ اس احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کریں تاکہ سندھ کو ڈاکوؤں کے چنگل سے نجات دلائی جاسکے۔

متعلقہ مضامین

  • چکوال موٹروے  افسوسناک بس حادثہ، سکائی ویز کمپنی کے ڈرائیور، مالک اور منیجر کے خلاف مقدمہ درج
  • جمعیت علماء اسلام ، بدامنی، ڈاکوراج کے خلاف 31 جولائی سے احتجاجی تحریک کا اعلان
  • اسلام آباد میں چینی کا بحران شدت اختیار کر گیا
  • ڈرائیور کی غفلت، اسلام آباد سے لاہور جانیوالی بس کھائی میں گرنے سے 6 مسافر جاں بحق، 24 زخمی
  • اسلام آباد میں گدھے کا گوشت فروخت ہونے کا انکشاف، 25 من گوشت، 60 زندہ گدھے برآمد
  • سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار
  • اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر
  • عالمی ادارے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لیں
  • ایئرپورٹس کی آؤٹ سورسنگ: دوستوں سے شراکت یا قانونی اصولوں کی خلاف ورزی؟