گاڑی کو بچانے والا ریسکیو اہلکار شہید ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
مبشرحسین: کراچی میں ریسکیو 1122 کے زخمی اہلکار باقر عبداللہ اسپتال میں دوران علاج چل بسے۔باقر عبداللہ2روز پہلے سی ویو میں ڈوبنے والی گاڑی کونکالتے ہوئے شدید زخمی ہوگئے تھے۔
تفصیلات کےمطابق کراچی سی ویو میں کار ریکوری آپریشن کے دوران ریسکیو 1122 کا اہلکار، باقر عبداللہ دوران ریسکیو آپریشن شدید زخمی، دوران علاج شہید ہوگیا۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
صوبائی وزیر بحالیات مخدوم محبوب الزمان کی جانب سے ریسکیو اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا گیا، صوبائی وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی خاص ہدایت پر ڈی جی ریسکیو 1122، بریگیڈیر ریٹائرڈ واجد صبغت اللہ مہر نے شہید کے اہل خانہ سے رابطہ کیا۔
مخدوم محبوب الزمان کا کہنا تھا کہ 38 سالہ باقر عبداللہ کی شہادت کا افسوس ہے ایسے جوانوں پر ہمیں فخر ہے، ریسکیو 1122 کا رواں سال دوسرا اہلکار شہید ہے۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
شہید جوان کے اہل خانہ سے پورا تعاون کیا جائے گا،مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ریسکیو 1122
پڑھیں:
سپریم کورٹ؛ اے این ایف اہلکار کے چرس پینے سے متعلق جواب پر جج کے دلچسپ ریمارکس پر قہقہے
اسلام آباد:سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں پانچ لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض لاہور کی رہائشی نازیہ مختار خواجہ کی ضمانت منظور کر لی۔
دوران سماعت، ملزمہ کے وکیل نے اے این ایف ریڈ کی سی سی ٹی وی فوٹیج چلا دی جس پر عدالت نے ملزمہ کے گھر کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا فرانزک کروانے کا حکم دے دیا۔
جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے سماعت کی۔
وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ اے این ایف کا اہلکار منشیات لے کر گھر آتا ہے، خود منشیات گھر میں رکھ کر جھوٹا کیس بنایا گیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں نظر آنے والا اہلکار کمرہ عدالت میں موجود ہے۔
دوران سماعت، اے این ایف اہلکار نے فوٹیج میں موجودگی کی تردید کر دی۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے اسلحہ بردار اہلکار تشدد کرتے نظر آرہے ہیں، جس پر وکیل اے این ایف نے کہا کہ یہ فوٹیج کسی اور گھر میں کیے گئے ریڈ کی ہے۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کے 10 اہلکار تھے مگر دو لڑکیاں پھر بھی بھاگ گئیں، اتنے ہٹے کٹے اہلکار لڑکیوں کو نہیں پکڑ سکے مگر گاڑی پکڑ لی۔
وکیل ملزمہ احسن بھون نے کہا کہ گاڑی کی ریکوری کا ریکارڈ بھی تبدیل کیا گیا ہے۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریماریس دیے کہ اے این ایف کے بیانات پر لوگوں کو پھانسی پر لٹکاتے اور عمر قید سناتے ہیں، خدا کا خوف کریں کمرہ عدالت میں جھوٹ نہ بولیں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ اے این ایف کیا کر رہا ہے ملزمان تحویل میں ہوتے ہوئے مار دیے جاتے ہیں، ایک کیس میں ملزم کی ہتھکڑیوں کے ساتھ تصویر تھی جو اگلے روز مار دیا گیا۔
دوران سماعت، جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جوانی ہمیشہ نہیں رہنی کچھ خیال کیا کریں۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے اے این ایف اہلکار سے استفسار کیا کہ آپ نے کبھی چرس پی ہے؟ اے این ایف اہلکار نے جواب دیا کہ نہیں سر میں نے کبھی چرس نہیں پی۔
جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ چرس نہیں پی اس لیے آپ میں احساس بھی نہیں ہے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔