کراچی: خاتون پولیس اہلکار کی خود کو گولی مار کر خودکشی کی کوشش
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
—فائل فوٹو
کراچی کے علاقے بلدیہ کالونی میں خاتون پولیس اہلکار نے مبینہ طور پر خود کشی کی کوشش ہے، گولی لگنے سے زخمی خاتون اہلکار کو اسپتال پہنچا دیا گیا۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) فیضان علی کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون پولیس اہلکار کار میں ایک شخص کے ساتھ تھی، خاتون پولیس اہلکار کو اس کے ساتھ موجود شخص ہی نجی اسپتال لے کر پہنچا۔
خاتون پولیس اہلکار افشین تھانہ نیو کراچی صنعتی ایریا کے شعبۂ تفتیش میں تعینات ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خاتون پولیس اہلکار
پڑھیں:
پنجاب پولیس کی خاتون افسر نے دوران سروس پی ایچ ڈی مکمل کر لی
لاہور:پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں تعینات انٹیلیجنس آفیسر ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر نے مائیکرو بیالوجی، مالیکیولر جنیٹکس میں پی ایچ ڈی کر لی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق فرح اصغر نے یونیورسٹی آف دی پنجاب سے ڈاکٹریٹ کا اعزاز اپنے نام کیا۔
فرح اصغر اور والدین کی سینٹرل پولیس آفس آمد ہوئی، جہاں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور سے ملاقات ہوئی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابی پر فرح اصغر کی حوصلہ افزائی کی۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ فرح اصغر جیسے ہونہار اور قابل افسران و اہلکار پنجاب پولیس کا فخر ہیں۔ پنجاب پولیس میں بیشتر اہلکار پی ایچ ڈی، ایم فل، انجینئرنگ سمیت مختلف مضامین میں اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔
ڈاکٹر حافظہ فرح اصغر کا کہنا تھا کہ والدین کی سپورٹ، سینئر افسران کی حوصلہ افزائی، ساتھیوں کے تعاون سے تعلیمی سفر مکمل کیا۔