چترال: بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک:وادی چترال کے بونی اور ریشن علاقوں میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔
گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے
وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے پیش نظر مظفرآباد اور باغ کے شہری علاقوں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے کی تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کی ہدایت جاری کر دی۔ تمام ادارے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے اہلکار، مشینری اور ریسکیو ٹیمیں تیار رکھیں۔
مقامی انتظامیہ اور پی ڈی ایم ایز کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے اور بروقت اقدامات کی ہدایت جاری کر دی گئی۔
چیٹ جی پی ٹی سے احتیاط ؛ اوپن اے آئی کے چیف ایگزیکٹو سام آلٹمین نے اہم مشورہ دے دیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: علاقوں میں چترال کے
پڑھیں:
مفتی مدثر احمد قادری کا وادی کشمیر کی موجودہ صورتحال پر خصوصی انٹرویو
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ کا کہنا تھا کہ متحدہ مجلس علماء کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کو فتنہ پرور عناصر سے پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیر بھر میں شراب اور منشیات کو عام کیا جارہا ہے۔ متعلقہ فائیلیںمفتی مدثر احمد قادری کا تعلق جموں و کشمیر کے ضلع شوپیاں سے ہے۔ مفتی مدثر قادری کاروان ختم نبوت جموں و کشمیر کے سربراہ ہیں۔ اسلام ٹائمز کے نمائندے نے مفتی مدثر احمد قادری سے ایک انٹرویو کا اہتمام کیا۔ جس دوران انہوں نے کہا کہ ملت کشمیر کو مختلف ذرائع سے تقسیم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ مفتی مدثر قادری نے کہا کہ ملت کشمیر کو گوناگوں مشکلات درپیش ہیں، ایسے میں ہمیں جزوی و غیر مہم مسائل کو نہیں چھیڑنا چاہیئے بلکہ ہمیں ملت کشمیر متحد کرنے، ملت کے بنیادی و اہم ترین مسائل اور ساتھ ہی ساتھ منشیات و بے راہ روی سے پاک معاشرے کی تشکیل میں اپنی توانائی صرف کرنی چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین جیسے مسئلے کو بھول گئے اور تفرقہ و تضاد و فتوے بازی ہمیں یاد رہی۔ مفتی مدثر احمد قادری کا کہنا ہے کہ متحدہ مجلس علماء کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ کشمیر کو فتنہ پرور عناصر سے پاک رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک منصوبہ بند سازش کے تحت کشمیر بھر میں شراب اور منشیات کو عام کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید کشمیری نوجوانوں کو فوری طور پر رہا کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز نے ان سے خصوصی انٹرویو کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/@ITNEWSUrduOfficial