گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کا امکان، سیلاب کا الرٹ بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
— فائل فوٹو
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ممکنہ بارشوں کے باعث سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت میں اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں میں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ 28 تا 31 جولائی کے دوران کشمیر میں مظفر آباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔
ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں بارشوں کے باعث 8 افراد جاں بحق اور21 زخمی ہوگئے۔ نیشنل ڈیزاسٹر منیمنجٹ اتھارٹی کے مطابق پنجاب میں6، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں ایک ایک شہری جاں بحق ہوا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ بھی متوقع ہے۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں بارش اور گلیشئرز پگھلنے سے دریائے چترال کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے۔
این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ صورتحال کے پیش نظر پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بارشوں کے باعث ڈی ایم اے
پڑھیں:
ویتنام: شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک‘22 زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) ویتنام کے وسطی صوبوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 10 افراد ہلاک ،22 زخمی اور 8 لاپتا ہو گئے۔ حکام نے بتایا کہ سیکڑوں مکانات زیرِ آب آگئے، 51 مکانات منہدم یا بہ گئے اور 120 سے زیادہ مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ تقریباً 90 دیہات اور محلوں میں سیلاب آیا۔ سیلاب کے باعث تقریباً 4ہزار 300 ہیکٹر دھان اور دیگر فصلیں زیرِ آب آگئیں، 650 ہیکٹر سے زائد پھلدار درختوں کو نقصان پہنچا اور 16ہزار 300 سے زیادہ مویشی اور پولٹری ہلاک ہوگئے۔ شدید لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی قومی شاہراہیں اور درجنوں مقامی سڑکیں بند ہوگئی ہیں جس سے مختلف صوبوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔