الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے‘ مسرت جمشید چیمہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کے بطور فریق کام کر رہا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا ہے ۔
(جاری ہے)
انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن سپریم کورٹ کے 90دن میں انتخابات کروانے والے فیصلے کو نہیں مانتا، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کو دینے والے فیصلے کو نہیں مانتا لیکن جیسے ہی ناحق سزائیں دی گئیں، الیکشن کمیشن نے بغیر کسی نوٹس کے سینیٹر اعجاز چوہدری،اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان پھجر اور احمد چٹھہ کو نااہل قرار دے دیا۔
مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن ایک آئینی ادارہ ہے لیکن وہ تحریک انصاف کے بطور فریق کام کر رہا اور اپنے اختیارات سے تجاوز کر رہا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے الیکشن کمیشن کر رہا
پڑھیں:
پنجاب، بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251031-08-14
اسلام آباد (صباح نیوز) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کا اجلاس آج (جمعہ) ہوگا۔ جس کیلیے الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کو بھی طلب کیا گیا ہے، اہم اجلاس میں پنجاب کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ پنجاب میں حلقہ بندیوں اور ڈیمارکیشن رولز پر بریفنگ دی جائے گی۔ علاوہ ازیں الیکشن کمیشن بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لے گا۔ اجلاس میں قانونی و انتظامی امور کی تکمیل پر بھی بریفنگ متوقع ہے۔