اثاثے ظاہر نہ کرنے کا کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جاری الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔وکیل عمر ایوب نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجا، ہم نے اثاثوں سےمتعلق 120دن کے اندر جواب دیا، الیکشن کمیشن پھر بھی مطمئن نہیں ہوا، 120دن بعد نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس طرح کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیرسماعت ہے،وکیل عمر ایوب نے کہاکہ ایبٹ آباد میں دائر کیس مکمل طور پر مختلف ہے،عدالت نے کہاکہ یہ کیس ابیٹ آباد بھیجیں یا اسے یہاں منگوا لیں،عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔
امریکہ بار بار پاکستان کی تعریفیں کیوں کر رہاہے ؟ اعزاز سید کا وی لاگ میں انکشاف
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: اثاثے ظاہر نہ کرنے الیکشن کمیشن عمر ایوب نے کہاکہ
پڑھیں:
عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس؛ عامر کیانی کیخلاف اشتہاری کی کارروائی ختم
اسلام آباد:عمران خان کی نااہلی پر احتجاج کیس میں عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کی کارروائی ختم کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی کے بعد فیض آباد احتجاج کے کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں پی ٹی آئی رہنما سینیٹر فیصل جاوید خان، راشد حفیظ اور عامر کیانی سمیت دیگر عدالت میں پیش ہوئے۔
عدالت نے عامر کیانی کے خلاف اشتہاری کارروائی ختم کردی، تاہم علی امین گنڈا پور کو اسی مقدمے میں اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔
کیس میں آج گواہان کی شہادتیں ریکارڈ نہ ہو سکیں، جس کے بعد عدالت نے سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ فیصل جاوید خان، واثق قیوم، راشد حفیظ اور دیگر رہنماؤں کے خلاف ٹرائل بدستور جاری ہے۔ ان تمام رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج کیا گیا تھا۔