پہلا کویلیم ٹی 20کرکٹ ٹورنامنٹ شاندار انداز میں اختتام پذیر، فرسان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری افضل مبشر چیمہ مہمان خصوصی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز

خمیس مشیط ( خالد نواز چیمہ ) خمیس مشیط میں منعقدہ پہلا کویلیم ٹی 20 کرکٹ ٹورنامنٹ جوش و خروش اور یادگار مناظر کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی فرسان کمپنی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ تھے، جنہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کرکے ایونٹ کو مزید وقار بخشا۔فائنل میچ کے بعد ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب میں چوہدری افضل مبشر چیمہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا: کویلیم ٹورنامنٹ علاقائی سطح پر کھیل کے فروغ کا ایک مثر پلیٹ فارم ہے جو مستقبل میں مزید باصلاحیت کھلاڑیوں کو سامنے لائے گا۔

چوہدری محمد افضل مبشر چیمہ نے قربان علی بھٹی، افضل بٹ اور ان کے تمام ساتھیوں کا شکریہ بھی ادا کیا جن کی محنت اور تعاون سے یہ ایونٹ کامیابی سے ہمکنار ہوا۔اختتامی تقریب میں ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو ونر ٹرافی جبکہ رنر اپ ٹیم کو اعزازی ٹرافی دی گئی۔ شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو مین آف دی میچ اور مین آف دی ٹورنامنٹ کے ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ کھلاڑیوں نے کہا کہ چوہدری افضل مبشر چیمہ کی شرکت اور حوصلہ افزائی نے ان کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ٹورنامنٹ کے منتظمین نے بھی چوہدری افضل مبشر چیمہ کی شمولیت پر ان کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں اعزازی شیلڈ پیش کی اور کہا کہ بزنس کمیونٹی کا کھیلوں میں تعاون معاشرتی اور کھیلوں کے میدان دونوں میں ایک مثبت مثال ہے۔اس ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اسپانسرز اور منتظمین کا نمایاں کردار رہا۔

مرکزی اسپانسر عمران شبیر (مالک کویلیم ریسٹورنٹس اینڈ مارکیز، فیصل آباد)نے مالی تعاون فراہم کیا، جس کے نتیجے میں ایونٹ کو “کویلیم ٹی 20” کا نام دیا گیا۔کو اسپانسر قیصر بشیر(چیف ایگزیکٹو آفیسر روز مارکیز، اسلام آباد)نے بھی بھرپور معاونت فراہم کی۔اس کے علاوہ قربان علی بھٹی (سینئر وائس چیئرمین ، عسیر کرکٹ لیگ)نے بھی ٹورنامنٹ کی مشترکہ اسپانسرشپ کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایکو ٹورازم اپنے بہترین مقام پر: ایتھوپیا کی وانچی, افریقہ کے گرین ٹریول کی بحالی میں آگے نیتن یاہو سے ملاقات، امریکا کا ایک بار پھر اسرائیل کی غیر متزلزل حمایت کا اعلان ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت.

.. نئی مانیٹری پالیسی جاری، شرح سود 11 فیصد کی سطح پر برقرار نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول ایمان مزاری نے چیف جسٹس کیخلاف ہراسمنٹ کمیٹی میں شکایت جمع کروادی سوشل میڈیا اسٹار احمد شاہ کے چھوٹے بھائی کے اچانک انتقال کی وجہ سامنے آگئی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چوہدری افضل مبشر چیمہ چیف ایگزیکٹو

پڑھیں:

روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن

روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران کریملن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر آمادہ ہے، تاہم یورپی ممالک کی جانب سے کیف حکومت کی مسلسل حوصلہ افزائی کے باعث روس اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔ روزانہ کی پریس بریفنگ کے دوران دیمتری پیسکوف نے کہا کہ روس مذاکراتی عمل کے لیے کھلا ہے، لیکن جب یورپی دارالحکومت کیف حکومت کو جنگ جاری رکھنے کی ترغیب دے رہے ہیں تو ایسی صورتحال میں ماسکو بھی اپنا خصوصی فوجی آپریشن جاری رکھے گا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ روسی افواج خصوصی فوجی آپریشن کے دوران مثبت پیش رفت حاصل کر رہی ہیں اور میدانِ جنگ میں صورتحال حوصلہ افزا ہے۔

کریملن کے ترجمان نے بتایا کہ یوکرین کے معاملے پر روس اور امریکا کے درمیان رابطے برقرار ہیں، تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ تنازع کے حل کی کوششوں میں کوئی نمایاں پیش رفت یا تیزی آئی ہے۔ دیمتری پیسکوف نے کہا کہ موجودہ ورکنگ چینلز کے ذریعے امریکا کے ساتھ رابطے جاری ہیں اور امید ہے کہ امریکی مذاکرات کار اپنی مصروفیات مکمل ہونے کے بعد ماسکو کا دورہ کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان براہِ راست مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا جا سکے۔

جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے روس کے مؤقف پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماسکو جوہری ہتھیاروں کے پھیلاؤ کی روک تھام کے اصول پر قائم ہے، تاہم ہر ملک کو پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کا مؤقف جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ سے متعلق ہے، جبکہ ایران، سعودی عرب اور دیگر ممالک کو پُرامن جوہری توانائی کے استعمال کا حق حاصل ہے اور اس حق کی ضمانت دی جانی چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • ارشد ندیم کی قیادت میں پاکستانی دستے کی کامن ویلتھ گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں شاندار شرکت
  • جارحیت کی قیمت واشنگٹن کو بہت مہنگی پڑے گی، عباس عراقچی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • کیا فواد خان نے بھی سرجری کروالی؟ نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر بحث
  • نیشنل اسپیشل گیمز: کراچی میں  فٹبال ٹورنامنٹ کے بعد اختتامی تقریب کا انعقاد
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • ٹیسلا نے بچوں کے لیے نئی بیلنس بائیک متعارف کرا دی، قیمت کتنی ہے؟
  • کاوا مینز والی بال چیمپئن شپ: قومی ٹیم نے دوسرے روز بنگلا دیش کو شکست دے دی