سلمان اکرم راجہ کی حماد اظہر کی رہائش گاہ آمد، میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
سٹی 42 : سلمان اکرم راجہ، حماد اظہر کی رہائش گاہ پہنچ گئے، انہوں نے حماد اظہر سے میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ۔
سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔
سلمان اکرم راجہ نے اس حوالے سے بتای کہ آج حماد اظہر کے گھر آیا اور میاں اظہر مرحوم کی وفات پر تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ جس زاویے سے دیکھے تو میاں اظہر قابل ستائش شخصیت تھے، میاں اظہر مشکل حالات میں بھی بانی پی ٹی آئی کے نظریے پر چل رہے تھے۔ حماد اظہر اپنے والد میاں اظہر اپنے والد کے نقش قدم پر چل رہے ہیں۔
"غزہ میں غذا کی قلت کا شکار بچہ" اٹلی میں زیر علاج پیچیدہ مرض کا شکار نکلا
انہوں نے بتایا کہ عدالتوں کو ہدایات ہیں کہ 9 مئی کے مقدمات کا فیصلہ جلد از جلد کرنا ہے۔ ہم اپنے نظریے پر ڈٹے ہوئے ہیں اور آخر میں فتح عوام کی ہوگی۔ یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ہے اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں۔ 8 فروری کو جو ہوا وہ عوام کے سامنے ہیں اس سیاہ دھبے کو کبھی نہیں مٹایا جا سکتا۔ سلمان اکرم نے بتایا کہ اس نظام کو قیدی بنا دیا گیا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ 5 اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے۔ عوام اپنے چوک و چوراہوں میں نکل کر اپنے حق کے لیے نکلے گیں۔
’’آصف علی زرداری زرداری ایک عظیم لیڈر ہیں‘‘؛ گورنر سردار سلیم حیدر
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سلمان اکرم راجہ میاں اظہر
پڑھیں:
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا اپنے عہدے سے مستعفی
محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا محمد انعام یوسفزئی نے استعفا دے دیا۔ محمد انعام یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ذمہ داری ادا کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، تاہم مزید اس پوسٹ پر کام جاری نہیں رکھ سکتا۔ مستعفی ہونے والے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ وزیر قانون اور سیکرٹری قانون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔