اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی حکومت کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کو نظام سے نکال باہر کیا تو صرف ایک شعبے کا ریونیو 12 ارب سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہوگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے اڑان پاکستان سمر اسکالرز پروگرام میں منتخب طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل اقتصادی بحالی کے لیےدیرینہ اصلاحات، ساختی تبدیلیوں اور میرٹ پر مبنی نظام کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ”ہم نے دیوالیہ پن کے خطرے کو دور کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کیں، معیشت کو مستحکم کیا اور اب شرح سود 22.

5 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد پر آ چکی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ 2023 میں جب حکومت سنبھالی تو ملک سنگین اقتصادی بحران سے دوچار تھا، مہنگائی کی شرح 38 فیصد اور پالیسی ریٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) سے سخت مذاکرات کے ذریعے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، ہم نے سنجیدہ فیصلے کیے، ٹیم ورک پر یقین رکھا اور کسی سفارش یا دباؤ کے بغیر اصلاحات نافذ کیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) میں ڈیجٹائزیشن کا عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور کرپٹ عناصر کو نظام سے نکال دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صرف ایک شعبے میں اصلاحات سے ریونیو 12 ارب سے بڑھ کر 50 ارب روپے ہو گیا اور ایسے سیکڑوں شعبے موجود ہیں جہاں ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے لیپ ٹاپس اور تعلیمی وظائف مکمل میرٹ پر تقسیم کیے، تعلیم پر خرچ دراصل سرمایہ کاری ہے، نوجوان نسل ملک کا روشن مستقبل ہے اور ان پر کیا جانے والا خرچ دراصل قوم کی ترقی کی ضمانت ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لاکھوں طلبا و طالبات کو تعلیمی وظائف دیے گئے، جو آج عالمی اداروں سے تعلیم مکمل کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ سرفہرست 10 ممالک میں شامل ہے اور ہمیں 2022 کے سیلاب سے 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا حالانکہ عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے پہلگام حملے کی شفاف تحقیقات کی پیش کش کی لیکن بھارت نے اس کا کوئی جواب تک نہیں دیا۔

وزیراعظم نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ پاکستان پرحملوں کے بعد بھرپور دفاع کیا گیا، 6 بھارتی طیارے مار گرائے گئے اور 10 مئی کی صبح دشمن کو منہ توڑ جواب دیا گیا، ہماری کامیابی اتحاد اور افواج پاکستان کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثمر ہے، پاکستان کا ایٹمی پروگرام صرف دفاع کے لیے ہے، جارحیت کے لیے نہیں ہے۔
مزیدپڑھیں:’زندگی جیسےتھم سی گئی ہو‘نوشین شاہ شدید ڈپریشن میں مبتلا

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اعظم نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات باہمی احترام، اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں۔منگل کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اٹلی پاکستان کا ایک اہم یورپی شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مستحکم ہوئے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور ثقافتی روابط کے فروغ کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اطالوی قومی دن دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور تعاون کے مزید فروغ کے عزم کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے اٹلی میں مقیم پاکستانی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ برادری دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

وزیر ریلوے نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور عوامی سطح کے روابط کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے ،دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں جو مشترکہ ترقی اور خوشحالی کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور اٹلی کے مضبوط تعلقات باہمی مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور یہ دیرینہ دوستی مستقبل میں مزید مضبوط اور نتیجہ خیز شراکت داری میں تبدیل ہوگی۔ انہوں نے اطالوی قومی دن پر پاکستان اور اٹلی کے عوام کے لیے امن، ترقی اور خوشحالی کی نیک تمناں کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • رواں مالی سال کے دوران زرعی شعبے کی شرح نمو 2.9 فیصد، رقبہ کم ہونے کے باوجود پیداوار بہتر رہی
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں گزشتہ ماہ 3161 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، مجموعی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار سے متجاوز
  • خانیوال پل حادثے کی انکوائری مکمل‘پاکستان ریلویز نے دو افسران کو ملازمت سے فارغ کر دیا
  • اسحاق ڈار کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • بعض حکمران عناصر بینظر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنا چاہتے ہیں، تاہم پیپلز پارٹی ایسا نہیں ہونے دے دی، بلاول بھٹو
  • جعلی ادویات بیچنا اب آسان نہیں! پاکستان میں پہلی بار جدید ٹریکنگ سسٹم کا نفاذ
  • وفاقی کابینہ کا جعلی دواؤں کے خاتمے کیلئے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ کی منظوری
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد
  • وزیراعظم کا بی ٹو بی کانفرنس کی پیشرفت کے ماہانہ جائزہ اجلاس کی خود صدارت کا فیصلہ