کراچی میں جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلیے تاحکم ثانی بند
اشاعت کی تاریخ: 29th, July 2025 GMT
کراچی میں جرمن قونصل خانے کو غیر یورپی شہریوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں قائم جرمن قونصل خانے نے غیر یورپی شہریوں کے لیے تا حکم ثانی بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں قائم جرمن قونصل خانے نے غیر یورپی یونین ممالک کے شہریوں کے لیے اپنی تمام قونصلر خدمات تاحکم ثانی معطل کر دی ہیں۔
اس حوالے سے قونصل خانے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق غیر یورپی شہریوں کے تمام تصدیق شدہ ویزا اپائنٹمنٹس بھی منسوخ کردیئے گئے ہیں جو دوبارہ سے شیڈول نہیں کیے جائینگے۔
اعلامیے کے مطابق درخواست دہندگان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ دوبارہ اپائنمنٹ حاصل کرنے کے لیے قونصل خانے کے آن لائن سسٹم کے ذریعے نئی رجسٹریشن کرائیں جبکہ قونصل خانے نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی نئی پیش رفت سے جلد آگاہ کر دیا جائے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: غیر یورپی شہریوں شہریوں کے کے مطابق کے لیے
پڑھیں:
صدر زرداری کی اٹلی کے صدر ور عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2026ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے اٹلی کے صدر سرجیو میتاریلا اور اٹلی کے عوام کو یومِ جمہوریہ پر مبارکباد دیتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ آنے والے برسوں میں پاکستان اور اٹلی کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔(جاری ہے)
منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو کہ باہمی اعتماد، تعاون اور امن و خوشحالی کے لیے مشترکہ عزم پر مبنی ہیں۔
انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ آنے والے برسوں میں یہ دوطرفہ تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے روابط کو بہت اہمیت دیتا ہے اور بین الاقوامی تعاون، مذاکرات اور امن و استحکام کے فروغ کے لیے یورپی یونین میں اٹلی کے تعمیری کردار کو انتہائی سراہتا ہے۔ انہوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔