قدیم مصری مقبرے سے ملنے والی شے پر پُر اسرار ہاتھ کا نشان کس کا ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
قدیم مصری مقبرے سے ملنے والی ایک شے پر موجود عرصے سے پوشیدہ ہاتھ کا پُراسرار نشان بالآخر نظروں میں آگیا۔یہ نایاب اور دلچسپ دریافت اس وقت ہوئی جب اس شے کو عجائب خانے کی نمائش میں پیش کرنے کے لیے تیار کیا جا رہا تھا۔
کیمبرج کے فٹزولیم میوزیم کے ایک ایجپٹولوجسٹ (قدیم مصر سے متعلق معلومات کے ماہر) کا کہنا تھا کہ ممکنہ طور پر یہ ہاتھ کا نشان اس کا ہے جس نے یہ چیز بنائی ہے اور اس نے مٹی سے بنے اس ماڈل کو نصب کرنے سے قبل ہاتھ لگایا ہوگا۔
ایک اندازے کے مطابق ہاتھ کا نشان چار ہزار سال پرانا ہے۔
عجائب خانے کی ایک اور سینئر ایجپٹولوجسٹ ہیلن اسٹرڈوک کا کہنا تھا کہ ماہرین نے گیلے رنگ یا ڈیکوریشن میں موجود تابوت میں انگلیوں کے نشانات دیکھے ہیں لیکن مقبرے سے ملنے والی اس شے پر مکمل ہاتھ کا نشان پایا جانا نایاب اور دلچسپ ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہاتھ کا نشان اس ماڈل کو بنانے والے کا ہے جس نے مٹی سوکھنے سے قبل اس کو چھوا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہاتھ کا نشان
پڑھیں:
بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ
چیئرمین پیپلزپارٹی اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چین کی 120 سالہ قدیم فودان یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
اس موقع پر ان کی ملاقات یونیورسٹی کے نائب صدر ڈاکٹر چن زھیمِن سے ہوئی، جس میں بین الاقوامی تعلقات عامہ سمیت اہم موضوعات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں بلاول بھٹو زرداری نے فودان یونیورسٹی کے طلبہ سے ملاقات کی اور ’’پاک چین دوستی کا ماضی، حال اور مستقبل‘‘ کے موضوع پر خطاب کیا۔ اس سے قبل انسٹیٹیوٹ آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے اسسٹنٹ ڈین پروفیسر سَن ڈے گانگ نے ابتدائی کلمات ادا کیے۔
تقریب کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے طلبہ کے عالمی تعلقات عامہ سے متعلق سوالات کے جوابات بھی دیے اور پاک چین تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 5