Express News:
2025-09-18@00:30:59 GMT

بھارت میں جعلی سفارت خانہ چلانے والا شہری گرفتار

اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT

بھارتی حکام نے اُتر پردیش کے شہر غازی آباد کے قریب ایک جعلی سفارت خانہ کھولنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم حہرش وَرْدھن جین نے غیر تسلیم شدہ اقوام جیسے سیبورگا، ویسٹارکٹیکا، لوڈونیا اور پولویا کا "سفارت خانہ" کھول رکھا تھا تاکہ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم بٹوروائی جاسکے۔

47 سالہ ہرش وَرْدھن کا تعلق کَوی ناگر، غازی آباد سے ہے جہاں اس نے بی بی اے کی تعلیم حاصل کی اور پھر لندن سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔

رینٹ پر لی گئی دو منزلہ عمارت میں جعلی سفارت خانے کا کام کیا جارہا تھا۔ عمارت پر غیر تسلیم شدہ اقوام کے بورڈ لگائے گئے تھے جس سے اصل سفارت خانے جیسا تاثر بنایا گیا۔ 

جعلی ملازمتیں دینے، ویزا اور شہریت کے وعدے کرکے لوگوں سے رقوم وصول کی گئیں، بعد ازاں پیسے ہَوالہ کے ذریعے shell کمپنیوں کے ذریعے منتقل کیے گئے۔ 

جین نے تقریباً 8 سال تک یہ جعلی سفارت خانہ چلایا۔ اس دوران اس نے 100 سے زائد بیرون ملک دورے کیے اور 25 شیل کمپنیز قائم کیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعلی سفارت سفارت خانہ

پڑھیں:

لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) صوبائی دارالحکومت لاہور میں 10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والے ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق 10سالہ معاویہ مین ڈیفنس روڈ پر موٹر سائیکل مکینک کی دوکان پر کام کرتا تھا، ملزم نے واڑا جٹاں والا کے قریب کوارٹر میں بچے سے بد فعلی کی کوشش کی ، بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا ۔کاہنہ چوکی ہلوکی پولیس نے ملزم کو ٹریس کرکے خیابان آمین سے گرفتار کیا ۔ ملزم زین کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور؛ اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دوست کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور ،10سالہ بچے سے بدفعلی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
  • فٹ بال ٹیم ظاہر کرکے 17 نوجوانوں کو بیرون ملک بھیجنے والا انسانی اسمگلر گرفتار
  • جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ
  • جعلی فٹبال ٹیم بنا کر 17 افراد کو جاپان بھجوانے والا ایجنٹ گرفتار
  • انسانی اسمگلرز کا نیا طریقہ واردات بے نقاب، ملزم گرفتار
  • مظفرآباد: شہری آبادی میں گھسنے والا تیندوا 2 روز بعد قابو کر لیا گیا
  • جعلی کمپنیوں والا فراڈ گروہ گرفتار
  • ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر
  • لاہور؛ کباڑ کے تاجر کے قتل کا  ڈراپ سین؛ ملازم ہی مرکزی ملزم نکلا