2025-07-28@22:16:33 GMT
تلاش کی گنتی: 30
«حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری»:
حکومت نے تمام شوگر ملز کے اسٹاکس کی کڑی نگرانی کرنے کا اعلان کیا ہے، اس مقصد کے لیے ہر شوگر مل پر سرکاری افسران تعینات کیے جائیں گے تاکہ چینی کے اسٹاک کی صورتحال کو مانیٹر کیا جا سکے۔وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین کی صدارت میں پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ اجلاس کے بعد ہوا۔ رانا تنویر نے کہا کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)وفاقی حکومت نے تمام شوگر ملز کے سٹاکس کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کرلیا جبکہ وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے مل مالکان کو جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرا تے ہوئے کہا ہے کہ حکومت چینی کی قیمتوں میں استحکام اور وافر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے، معاہدوں کی خلاف ورزی یا لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزارت غذائی تحفظ کی جانب سے جاری اعلامئے میں بتایا گیا کہ پیر کو وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور چاروں صوبوں کے اہم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ...
حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے مختلف شرائط عائد کردیں اور سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار دے دیا۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شوگرملز سے چینی کی فروخت کے لیے 9 شرائط عائد کردی گئیں، حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار دے دیا جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر چینی نہیں ملے گی۔شوگر ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی شرائط کے مطابق...
---فائل فوٹو حکومت کی جانب سے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے مختلف شرائط عائد کر دیں گئی ہیں۔شوگرملز کے ذرائع کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے حکومت نے سیلز ٹیکس رجسٹریشن اور این ٹی این نمبر لازمی قرار دے دیا ہے، چینی کی خریداری کے لیے محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر چینی نہیں ملے گی۔شوگر ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی شرائط کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے شوگر ڈیلرز کو آن لائن رقم بھجوانی پڑے گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ شوگر ڈیلرز اور ہول سیلرز کی بڑی تعداد سیلز ٹیکس رجسٹریشن سے محروم ہے۔شوگر ملز کے ذرائع کے مطابق...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اسلام آباد کی مارکیٹوں میں شہریوں کو چینی نہیں مل رہی جس کے باعث شہری چینی کی تلاش میں بازاروں کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔ اسلام آباد میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ چینی کا سرکاری ریٹ 172 روپے فی کلو ہے، منڈی سے چینی 178 سے 188 روپے مل رہی ہے، پرائس مجسٹریٹ کی گرفتاریوں سے تنگ آ چکے اب چینی نہیں رکھیں گے۔ وفاقی دارالحکومت کی مارکیٹوں میں چینی نہ ہونے پر لوگوں کو پریشانی کا سامنا ہے اور عوام کا کہنا ہے کہ جو ملک چینی کی پیداوار میں خودمختار ہو وہیں چینی نا ملے تو پھر دیگر چیزوں کا کیا کہیں؟چینی ڈیلرز کا کہنا ہے کہ شوگر ملز نے...

چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
چینی کے ایکسپورٹرز اور ڈیلرز کیخلاف تحقیقات شروع، کئی مل مالکان و ڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )وفاقی حکومت نے چینی کے ایکسپورٹرزاورڈیلرزکیخلاف تحقیقات کاآغازکردیا اور کئی مل مالکان اورشوگرڈیلرز کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع وزارت پیداوار کے مطابق حکومتی معاہدے کے بعد بھی شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کی طرف سے چینی کی قیمتوں میں کمی ممکن نہیں ہوسکی جس پر وفاقی حکومت ناراض ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ متعدد شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا ہے اور پہلے مرحلے میں شوگر ڈیلرز کے نام ای سی ایل میں ڈالے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جولائی2025ء) شہباز حکومت کے 1 فیصلے نے شوگر ملز کی موجیں کرا دیں، چند ماہ میں چینی 75 روپے مہنگی کر کے عوام کی جیبوں سے اربوں روپے اضافی نکال لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔شوگر ڈیلروں نے پچھلے سال حکومت کو چینی مہنگی نہ ہونے کا یقین دلا کر چینی برآمد کی اجازت لی تھی اور بیرونِ ملک چینی بیچ کر ملک میں زرمبادلہ بڑھنے کی آس دلائی تھی، ڈالرز لانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔حکومت نے یہ بھی کہا تھا کہ کرشنگ سیزن سے پہلے ملک میں نہ چینی کم ہوگی نہ قیمتیں بڑھیں گی، نہ چینی درآمد کرنے کی ضرورت پڑے...
کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ کے صوبائی دارالحکومت میں چینی کی قیمت 200 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ شوگر مافیا کے سامنے حکومت بے بس ، ایک ہفتے میں چینی 8 روپے مہنگی ہوگئی، ہول سیل میں 180 روپے فی کلو ہوگئی جبکہ ریٹیل میں چینی 195 سے 200 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ چیئرمین ہول سیل گروسریز عبد الرؤف ابراہیم کا کہنا ہے کہ پانچ لاکھ ٹن چینی کی امپورٹ سے معیشت پر مزید بوجھ پڑے گا، شوگر کارٹیل حکومت کو کھلم کھلا چیلنج کر رہا ہے، شوگر ملز کے خلاف کارروائی کی جائے تو چینی کی قیمت 150 روپے فی کلو تک آ سکتی ہے۔ مزیدپڑھیں:آئندہ 48گھنٹوں میں موسلادھاربارشوں کا الرٹ جاری
امریکی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاری کی یہ پیشکش غیر ملکی امریکی حمایت یافتہ ممالک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی این این ٹرمپ انتظامیہ کا نیا منصوبہ سامنے لے آیا، کہا ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کی جاسکتی ہے، نیٹو اجلاس کے موقع پرٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں تاہم ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے 30 بلین ڈالر کی ڈیل آفر کرسکتی ہے، سرمایہ کاری کی یہ پیشکش غیر ملکی امریکی حمایت یافتہ ممالک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا...
وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ...
ویب ڈیسک :پاکستان نے چین کومزید 10 ارب یوان کی درخواست کردی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب کرنے کی درخواست کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے پاکستان رواں سال کے آخر تک پانڈا بانڈز جاری کردے گا۔ لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا بارے اے آئی آئی بی اور اے ڈی...

وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں،چیئرمین یوتھ پروگرام رانا مشہود
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان کے نوجوانوں کی سماجی و معاشی خودمختاری کے لیے درجنوں پروگرامز شروع کیے ہیں۔وہ یہاں گلبہار میں منعقدہ خیبرپختونخوا یوتھ کنونشن سے خطاب کر رہے تھے، جس سے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام، مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری مرتضیٰ جاوید عباسی اور کے پی یوتھ کوآرڈینیٹر بابر سلیم نے بھی خطاب کیا۔رانا مشہود خان نے اپنے مختصر خطاب میں وزیراعظم کے یوتھ ایمپاورمنٹ پروگرام پر روشنی ڈالی، جس میں ٹیکنیکل تعلیم، روزگار، ہنر کی ترقی، قرضہ اسکیم اور اسکالرشپ اقدامات شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان پروگرامز سے پاکستان خصوصاً...
نائب وزیراعظم کی شوگر ملز مالکان کو چینی سے متعلق معاہدے پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم شوگرملز مالکان کو اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔اسحاق ڈار کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ معاہدے...
اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی کی قیمتوں میں کمی کے رجحان پر اطمینان کا اظہار کیا تاہم شوگرملز مالکان کو اس حوالے سے ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیرِ صدارت چینی کی صورت حال پر اجلاس ہوا جس میں کمیٹیوں کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔ اسحاق ڈار کی جانب سے شوگر ملز مالکان کو معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی اور کہا گیا کہ معاہدے کے تحت ملک میں چینی کی قیمت 164 روپے فی کلو یا اس سے کم ہے۔ نائب وزیراعظم نے ملک بھر...
شہزاد خان : شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس نے چینی کی قلت کو مسترد کردیا،ترجمان شوگر ملز کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی وافرمقدارمیں موجودہے،کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلا کر چینی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، چینی کی قیمت حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہے، صارفین کو274سٹالزکےذریعے رعایتی چینی130روپےفی کلومل رہی ہے،چینی کی برآمدات کیوجہ سے قیمت میں اضافے کی خبر من گھڑت ہے،حکومت سے اپیل ہے چینی کی قیمتوں کے تعین کیلئےدو درجےکاطریقہ اپنائے،80فیصدچینی صنعتی وکمرشل سیکٹراستعمال کرتاہے۔20فیصدچینی گھریلوصارفین استعمال کرتےہیں، فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس کی سنی گئی ؛ گریس مارکس دینے کی منظوری
کراچی (نوائے وقت رپورٹ+سٹاف رپورٹر) سابق وزیر خزانہ اور پاکستان عوام پارٹی کے رہنما مفتاح اسمعٰیل نے مہنگی بجلی اور چینی کی زیادہ قیمتوں کی اجازت دینے پر وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ کہا کہ موجودہ حکومت نے شوگر مل مالکان کو منافع کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی۔ 6 ماہ قبل حکومت نے 50 سے 60 لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تاکہ سندھ اور پنجاب کے شوگر ملز مالکان کو ڈالر اور ریلیف مل سکے۔ وہ موجودہ حکومت کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب سابق وزیر اعظم عمران خان نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی تھی تو مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے اس اقدام کو تنقید کا نشانہ...
شوگر ملز سے 140 روپے ایکس مل پرائس کی یقین دہانی لینے والی حکومت خود چینی کی 159 روپے کلو ایکس مل پرائس پر مان گئی۔ چینی رمضان سے پہلے اچانک مہنگی ہونا شروع ہوئی ۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے تک ذخیرہ اندوزوں نے اربوں روپے منافع کمالیا۔ وزیراعظم کے نوٹس لینے پر چینی کے ریٹ 10 روپے کلو تک نیچے آگئے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے چینی مل مالکان سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ اب چینی عام صارف کو 164 روپے کلو میں ملے گی۔ چینی کی قیمتوں کے جائزے کےلیے ایک اور ذیلی کمیٹی قائم کردی گئی، 214 سستے بازاروں میں سستی چینی 130 روپے میں کلو میں...
سٹی 42: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے پنجاب زون نے کہا کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں،کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے ،شوگر سیکٹرکومکمل ڈی-ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے،رواں کرشنگ سیزن میں گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من تک کسانوں کو دیا گیا ہے،رواں سیزن گنے کی ریکوری کم ہوئی ہے اور...
اسلام آباد: پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، چینی کی قلت کے حوالے سے افواہیں پھیلا کرمفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے جمعہ کوجاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کریانہ مرچنٹس، سٹہ باز اور ذخیرہ اندوز بے سروپا باتیں پھیلا کر ملک کی دوسری بڑی زرعی صنعت کے خلاف ایک مذموم سازش کر رہے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے اور مکمل ڈی ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے۔ اس وقت چینی...
ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز )ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، چینی کی قلت کی افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مفاد پرست عناصر بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے، رواں کرشنگ سیزن میں کسانوں...

وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کا پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
اسلام آباد(کامرس ڈیسک)وفاقی وزیر نے پی ایس ایم اے اور صوبائی حکومتوں کو غریبوں تک چینی کی رسائی یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کی ہدایت کر دی۔وفاقی وزیر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔اعلامیہ کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز کو میونسپل سطح پر چینی کے اسٹالز لگانے کی ہدایت کر دی۔ وفاقی وزیر کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا۔ اعلامیہ کے مطابق سندھ میں صوبائی حکومتوں کے تعاون سے 230 شوگر اسٹالز لگائے جائیں گے جبکہ خیبر پختونخوا میں چینی کے اسٹالز کے لیے 405 سیلنگ پوائنٹس کی نشاندہی کی گئی ہے۔ پنجاب اور بلوچستان میں بھی چینی کے سیکڑوں اسٹالز لگائے جائیں گے۔ صوبائی حکومتوں کو میونسپل سطح پر سیکیورٹی، صفائی اور ہجوم کے انتظام کی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ وفاقی حکومت کسی بھی ممکنہ مسائل کے حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دے گی۔ رانا تنویر...

امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان امیر جماعت اسلامی ضلع کورنگی مرزا فرحان بیگ ، ٹاؤن چیئرمین لانڈھی عبدالجمیل خان کے ہمراہ’’ سنورتا لانڈھی پروگرام‘‘ فیز ون کے سلسلے میں 12000 روڈ کی تزین و آرائش، دانش پارک کی بحالی، گرین بیلٹ اور آئی لینڈ کا افتتاح و تقریب سے خطاب کررہے ہیں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 فروری2025ء) عین رمضان سے قبل ایک ماہ میں چینی کی بیرون ملک فروخت میں 100 فیصد سے زائد اضافہ ہو جانے کا انکشاف، دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 103.6 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، چینی کی برآمدات کی وجہ سے ملک میں چینی مہنگی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق چینی کی قومی برآمدات میں دسمبر 2024 کے دوران 103.6فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2023 میں چینی برآمد ات کاحجم 86 ملین ڈالر رہاجبکہ دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات 175.1 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ اس طرح دسمبر 2023 کے مقابلہ میں دسمبر 2024 کے دوران چینی کی برآمدات میں 89.1...
حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت کی گزشتہ ایک ماہ کی کوشش کے باوجود شوگر ملز چینی کی قیمت میں کمی پر تیار نہیں۔ حکومت رمضان المبارک میں 120 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی قیمت فروخت چاہتی ہے جبکہ شوگر ملز کا موقف ہے کہ چینی کی لاگت 170 روپے فی کلو ہے۔ اس وقت چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جی ایس ٹی ختم ہونے سے چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی...

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس،رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے اہم فیصلے
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں چینی کی پیداوار اور طلب کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد محمود لنگڑیال سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ چینی کی قیمتوں اور دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی مرتب کی جائے گی اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رمضان المبارک کے دوران چینی کی قیمتوں کو مستحکم رکھنے کے لیے ایک اور اجلاس پیر کے...
اسلام آباد: شوگر ایڈوائزری بورڈ نے رمضان میں چینی کی قیمتوں کو حتمی شکل دینے کے لیے اجلاس پیر کو طلب کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو راشد محمود لنگڑیال نے شرکت کی۔ اجلاس میں چینی کی پیداوار اور ضرورت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ پالیسی بنائی جائے گی جبکہ نئی پالیسی بنانے کے لیے صوبائی حکومتوں کو آن بورڈ لیا جائے گا۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ صوبوں کے ساتھ مل کر چینی کی قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھا جائے گا جبکہ چینی کی مصنوعی کمی اور...
میرپورخاص(نمائندہ جسارت)میرپورخاص کی مقامی مارکیٹ میں دکانداروں نے ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقع چمبڑ تعلقہ کی چینی کا اسٹاک فروخت کے لیے رکھنا بند کر دیا اور دیگر شوگر ملز کی چینی کی فروخت کو اوپن مارکیٹ میں یقینی بنانے لگے،چینی کی فی کلو قیمت میں 20 روپے کا اضافہ ،فی کلو 130 سے بڑھ کر150 کلو ہوگئی۔ اس حوالے سے دکانداروں نے نمائندے کو بتایا کہ حال ہی میں اچانک فیڈرل بورڈ اف ریونیو ایف بی آر حیدرآباد کی ایک ٹیم نے مقامی مارکیٹوں کا اچانک دورہ کیا تھا جس کے دوران مذکورہ ٹیم کو چیکنگ کے دوران اس بات کا انکشاف ہوا کہ دکانداروں کے پاس ٹنڈوالٰہیار شوگر مل واقعہ چمبڑ کا اسٹاک موجود ہے مگر اس پر لگی...
اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کاکہنا ہے کہ چینی کی قیمتوں کا حتمی اعلان جمعرات 6فروری کو کیا جائے گا، چینی کی قیمتوں کو رمضان میں بڑھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر صنعت و پیداوار نے کہاکہ رمضان کے دوران صارفین کو ریلیف فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے، کسانوں کو منافع میں شریک بنایا جائے گا، شوگر ملرز کو کسانوں کے پیداوار اور مالی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہاکہ چینی کی قیمتوں پر مشاورت کے لیے شوگر ملرز کو ایک ہفتے کا وقت دیا...