حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار
اشاعت کی تاریخ: 28th, July 2025 GMT
حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کیلئے شرائط عائد کردیں، سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے مختلف شرائط عائد کردیں اور سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار دے دیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے شوگرملز سے چینی کی فروخت کے لیے 9 شرائط عائد کردی گئیں، حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن ہونا لازمی قرار دے دیا جبکہ محکمہ لوکل گورنمنٹ سرٹیفکیٹ اور محکمہ خوراک کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے بغیر چینی نہیں ملے گی۔
شوگر ملز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی حکومتی شرائط کے مطابق شوگر ملز سے چینی کی خریداری کے لیے شوگر ڈیلرز کو آن لائن رقم بھجوانی پڑے گی۔ شوگر ملز نے چینی کی خریداری کے لیے ڈیلرز کے سامنے سیلز ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کی شرط رکھ دی۔شوگر ملز کے ذرائع کے مطابق سیلز ٹیکس رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کی شرط سے مارکیٹ میں چینی کے حوالے سے غیر یقینی صورت حال پیدا ہو گئی ہے، ان شرائط سے چینی کی بروقت خریداری نہ ہونے سے مارکیٹ میں ریٹ 200 روپے کلو تجاوز کرنے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد میں میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت شوگر سیکٹر کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس ہوا، اجلاس میں انہوں نے چینی کی ترسیل میں تاخیر اور معاہدے کی خلاف ورزیوں پر سخت نوٹس لیا۔رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ شوگر ملز کے اسٹاکس کی مکمل نگرانی کی جائے گی، چینی کی قلت کے ذمہ دار عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔اجلاس کے دوران پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے اجلاس میں مل مالکان کے خدشات پیش کیے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر کی ہدایت پر شکایتی کمیٹی اور واٹس ایپ گروپ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ چینی کی قیمت اور فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، روزانہ کی بنیاد پر شوگر سیکٹر کے مسائل حل کیے جائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت صارفین اور صنعت دونوں کے مفادات کا تحفظ کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ اقتصادی آوٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار جنوبی وزیرستان اپر میں کرفیو کے نفاذ کا فیصلہ، نوٹیفکیشن جاری اسحاق ڈار کا ترک ہم منصب کو فون، اسرائیلی مظالم کی مذمت، غزہ جنگ بندی کا مطالبہ اسرائیلی وزیر دفاع نے ایران کے سپریم لیڈر کو براہ راست نشانہ بنانے کی دھمکی دیدی سیز فائر نہ کراتا تو پاکستان اور بھارت کے درمیان دنیا کی سب سے بڑی جنگ ہوتی،ٹرمپCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: حکومت نے شوگر ملز سے چینی کی خریداری چینی کی خریداری کے لیے
پڑھیں:
ریسٹورنٹس، فوڈ پوائنٹس اور عملے کیلئے نئی ایس او پیز جاری
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس پر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے نئی ایس او پیز جاری کردی گئی ہیں۔
ریسٹورنٹس کے شیف اور ویٹرز کے لیے کیپ کا استعمال لازمی قرار دے دیا گیا، ایس او پیز کے تحت فوڈ سے ڈیل کرنے والے تمام عملہ کے لیے سیفٹی کیپ استعمال کرنا لازمی ہوگا۔
کیپ کا استعمال حفظان صحت کے اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے لازمی قرار دیا گیا، خلاف ورزی کی صورت میں فوڈ پوائنٹ/ریسٹورنٹ فی الفور سیل ہوگا۔
بھارتی نژاد دنیا کی معروف کمپنی کو اربوں کا چونا لگا کر فرار
اسلام آباد کے شہری بغیر کیپ ریسٹورنٹ عملہ کی نشاندہی لازمی کریں، ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کی جانب سے ٹیم کو مختلف ایریاز میں انسپکشنز کی ہدایت کردی گئی۔
فوڈ اتھارٹی ٹیمز ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے مختلف فوڈ پوائنٹس/ ریسٹورنٹس کی سرپرائز انسپکشن کریں،شہری خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائیوں میں ہمارا ساتھ دیں۔