وفاقی حکومت کا شوگر سیکٹر کی نگرانی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کا نظام تشکیل دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, May 2025 GMT
وزارت قومی تحفظ خوراک و تحقیق نے فیصلہ کیا ہے کہ شفافیت اور کارکردگی کو یقینی بنانے کے لیے چینی کے شعبے میں ڈیٹا اکٹھا کرنے اور نگرانی کا ایک نظام قائم کیا جائے گا۔
نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ پیر کے روز ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں چینی کے موجودہ ذخائر کا جائزہ لیا گیا، وزارت نے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ یہ نظام ملک بھر میں گنے کی پیداوار اور حاصل شدہ مقدار کا درست انداز میں پتہ لگانے میں معاون ثابت ہوگا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر برائے قومی تحفظ خوراک رانا تنویر حسین نے قابل بھروسہ اور بروقت ڈیٹا کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ چینی کی درآمد و برآمد سے متعلق فیصلے اس نئے نظام کے تحت حاصل کردہ تصدیق شدہ ڈیٹا کی بنیاد پر کیے جائیں گے، اس سے ملکی منڈیوں میں استحکام آئے گا اور کسانوں و صارفین دونوں کے مفادات کا تحفظ ممکن ہوگا۔
رانا تنویر حسین نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ قریبی روابط کے ساتھ کام کریں تاکہ مجوزہ نظام کو جلد از جلد حتمی شکل دے کر نافذ کیا جا سکے، اور چینی کے شعبے میں یکسانیت، شفافیت اور احتساب کو یقینی بنایا جا سکے۔
حکومت نے آئندہ خریف سیزن کے دوران 11 لاکھ ہیکٹر رقبے پر 8 کروڑ 3 لاکھ ٹن گنے کی پیداوار کا ہدف مقرر کیا ہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ایران، عراق، شام جانے والے زائرین کے حوالے سے وفاقی حکومت کا اہم فیصلہ
سٹی 42 : حکومت نے زیارات مقدسہ کیلئے سالار نظام ختم کرنے اور زیارات گروپ آرگنائزر سسٹم متحرک کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت وزارت مذہبی امور میں رجسٹریشن اب لازمی ہوگی۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق ایران، عراق اور شام جانے والے زائرین سے متعلق پالیسی پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور حکومت نے 2021 میں متعارف کرائی گئی پالیسی کے تحت سالار نظام ختم کر کے زیارات گروپ آرگنائزرز سسٹم فعال کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے تربیتی کیمپ کا دوسرا روز؛کھلاڑیوں کی ٹریننگ جاری
وزارت مذہبی امور میں حج و عمرہ کی طرز پر اب زیارات کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے، اب تک 585 کمپنیوں نے مطلوبہ دستاویزات مکمل کرلی ہیں اور نئی کمپنیوں کو 10 اگست 2025 تک درخواست جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، رجسٹریشن کیلئے گروپ یا کمپنی کا مالی طور پر شفاف اور بلیک لسٹ سے پاک اور تجربہ کار ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔
نجف، کربلا، مشہد، قم، کاظمین اور دمشق جانے والے زائرین کی مشکلات کے حل کیلئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔
نرسنگ فائنل پروفیشنل کے نتائج کا اعلان ہوگیا