پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پاکستان اور قازقستان کا تعلقات مزید مضبوط بنانے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز
اسلام آباد:پاکستان اور قازقستان نے سیاسی و اقتصادی تعلقات مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ یہ عزم اسلام آباد میں پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور قازقستان کے ڈپٹی وزیراعظم مرات نرتلیو کی ملاقات میں کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں رابطوں کو فروغ دینے اور آئندہ قازق صدر کے نومبر میں متوقع دورۂ پاکستان سے قبل قریبی تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔
واضح رہے کہ قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو 2 روزہ سرکاری دورے پر گزشتہ روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد پہنچے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ان کا ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری مغربی ایشیا سید علی اسد گیلانی اور دیگر سینیئر حکومتی عہدیداران بھی موجود تھے۔
مراد نرتلیو کا یہ دورہ دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے، باہمی تعاون کے فروغ اور مختلف شعبوں میں مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
دورے کے دوران دو طرفہ مذاکرات، اقتصادی، سیاسی اور سفارتی تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے مختلف امور زیر بحث آئیں گے۔
پاکستان اور قازقستان کے درمیان تعلقات میں حالیہ برسوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے اور اس دورے کو باہمی تعلقات کو مزید گہرائی فراہم کرنے کا موقع سمجھا جا رہا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبررانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری رانا ثناء اللہ بھاری اکثریت سے سینیٹر منتخب ہوں گے، عظمیٰ بخاری پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال پاکستان اور ایران کے درمیان فضائی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا عمران خان کی 7 مقدمات میں درخواست ضمانت پر سماعت 13 ستمبر تک ملتوی این او سی کے بغیر پلاٹوں کی فروخت اور تعمیرات کا انکشاف،سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کو شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر عمران خان تاریخ کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے اوئے توئے کلچر متعارف کرایا، رانا ثنااللہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان اور قازقستان
پڑھیں:
مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دینگے: اسحاق ڈار
ویب ڈیسک : نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ ہمارے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں لہٰذا ہم کسی کو اپنی سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے۔
عرب میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ قطر پر اسرائیلی حملے کے بعد ہم نے صومالیہ کے ساتھ مل کر سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کی درخواست کی، او آئی سی فورم سے بھر پور انداز میں اسرائیلی حملے کی مذمت کی گئی، اسرائیل کا لبنان اور شام کے بعد قطر پر حملہ ناقابل قبول ہے، ایک خودمختار ملک پر حملے کا کوئی جواز نہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اب ہمیں واضح لائحہ عمل اختیار کرنا ہوگا۔
نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام انتہائی مشکلات کا شکار ہیں، وقت آگیا ہے کہ غزہ میں غیر مشروط جنگ بندی یقینی بنائی جائے، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس مضبوط افواج اور جدید ہتھیار موجود ہیں، کسی کو اپنی خودمختاری اور سالمیت کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتا ہے۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مستقبل کی جنگیں پانی پر ہونی ہیں، سندھ طاس معاہدےکے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کی تقسیم ہوئی، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کرسکتا، پاکستان نے واضح کردیا ہےکہ پانی روکنے کے عمل کو اعلان جنگ تصور کیاجائےگا۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کے ساتھ کشمیر سمیت تمام مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہیں، پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف سب سے زیادہ قربانیاں دیں،جو ملک دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہے بھارت کا اس پر الزام لگانا باعث حیرت ہے۔
لاہور کے مختلف علاقوں سے خاتون سمیت4 افراد کی لاشیں برآمد
Ansa Awais Content Writer