ڈکی بھائی کیخلاف جوئے کی ایپ کی تشہیر کے مقدمے میں اہم پیشرفت
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔
ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔
نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت ملزم کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کا حکم دے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی اور ملزم ڈکی بھائی کو 14 روز کے لیے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
واضح رہے کہ ڈکی بھائی جوا کھیلنے والی ایپ کو اپنی ویڈیوز میں پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں انہیں 17 اگست کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔
پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف قانونی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی ویڈیوز میں مداحوں کو بیٹنگ ایپس میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈکی بھائی
پڑھیں:
توشہ خانہ 2 ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل، سابق وزیر اعظم کےملٹری سیکرٹری، ڈپٹی سیکرٹری کا بیان قلمبند
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا اڈیالہ میں جیل میں جاری ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل ہوگیا جب کہ سابق وزیر اعظم کے ملٹری سیکریٹری بریگیڈیر ریٹائرڈ محمد احمد اور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری کرنل ریحان کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا نے دونوں گواہان کے بیانات پر جرح بھی مکمل کرلی، مقدمے میں مجموعی طور پر 18 گواہان کی شہادت قلمبند کرکے جرح بھی مکمل کرلی گئی۔
مقدمے کی سماعت کل 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی، استغاثہ کے گواہ نیب افسر محسن ہارون کو کل بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرلیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔
سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کی تینوں بہنیں بھی کمرہ عدالت میں موجود تھیں۔
ملزمان کی جانب سے ارشد تبریز، قوسین فیصل مفتی، ظہیر چوہدری، عثمان گل عدالت میں پیش ہوئے، ایف آئی اے کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔