چینی کی قلت مسترد؛ ملک میں چینی وافرمقدارمیں موجودہے،ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن
اشاعت کی تاریخ: 25th, March 2025 GMT
شہزاد خان : شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی اجلاس نے چینی کی قلت کو مسترد کردیا
،ترجمان شوگر ملز کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی وافرمقدارمیں موجودہے،کریانہ مرچنٹس اور سٹہ مافیا افواہیں پھیلا کر چینی کی قیمت بڑھا رہے ہیں، چینی کی قیمت حکومت کی مقرر کردہ حد پر آگئی ہے، صارفین کو274سٹالزکےذریعے رعایتی چینی130روپےفی کلومل رہی ہے،چینی کی برآمدات کیوجہ سے قیمت میں اضافے کی خبر من گھڑت ہے،حکومت سے اپیل ہے چینی کی قیمتوں کے تعین کیلئےدو درجےکاطریقہ اپنائے،80فیصدچینی صنعتی وکمرشل سیکٹراستعمال کرتاہے۔20فیصدچینی گھریلوصارفین استعمال کرتےہیں،
فرسٹ ائیر کے سٹوڈنٹس کی سنی گئی ؛ گریس مارکس دینے کی منظوری
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: چینی کی
پڑھیں:
پاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات
افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں: وزارت اطلاعات و نشریات۔فوٹو: فائلپاکستان نے افغان ترجمان کا گمراہ کن بیان مسترد کردیا، وزارت اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو افغان ترجمان نے توڑ مروڑ کر پیش کیا۔
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان سرزمین پر موجود دہشت گردوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا، افغان فریق کے دعوے پر پاکستان نے فوری طور پر تحویل کی پیشکش کی۔
وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے واضح کیا دہشت گردوں کی حوالگی سرحدی انٹری پوائنٹس سے ممکن ہے، پاکستان کا مؤقف واضح، مستقل اور ریکارڈ پر موجود ہے۔
ترجمان وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ افغانستان کی جانب سے جھوٹے دعوے حقائق کے منافی ہیں۔