اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔

وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میں پاکستان کی تمام خواتین کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ جو زندگی کے ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ خواتین نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں اور حوصلے سے دنیا کو حیران کن کامیابیاں دکھائی ہیں۔

رانا مشہود حسین نے کہا کہ قومیں خواتین کے بغیر کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتیں، پاکستان کی خواتین نے ہر شعبہ زندگی میں اپنی محنت اور عزم سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی بھی چیلنج کا سامنا کرنے کی مکمل طاقت رکھتی ہیں۔ انہوں نےکہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر میں ہر پاکستانی خاتون کی کامیابیوں کا اعتراف کرتا ہوں، آپ کی کامیابیاں ہماری قوت ہیں، آپ ہمارے معاشرے کی بنیاد ہیں اور آپ ہی ہمارے مستقبل کی تعمیر کر رہی ہیں۔

انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے۔ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی سے منسلک ہوں ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہو ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ رانا مشہود حسین نے کہا کہ آپ کو یہ پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ کی صلاحیتیں لا محدود ہیں، آپ تعلیم ، صحت ، ٹیکنالوجی، اور ہر شعبے میں اپنا لوہا منوا سکتی ہیں، آگے بڑھیں اور دنیا کو دکھا دیں آپ کر سکتی ہیں اور کر کے دکھائیں گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مواقع فراہم رانا مشہود کے موقع پر خواتین کے کرنے کی کے لیے

پڑھیں:

بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار کارکردگی کے بعد سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا ہے۔ بابر اعظم نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں لکھا کہ شکر گزار ہوں کہ میں دوبارہ وہی کر رہا ہوں جو مجھے پسند ہے، اُن سب کا شکریہ جنہوں نے خاموشی کے وقت میں مجھ پر یقین رکھا۔گزشتہ روز کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں بابر اعظم نے 47 گیندوں پر 68 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی اور ٹیم کی کامیابی میں مرکزی کردار ادا کیا، شاندار کارکردگی پر انہیں پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یہ مئی 2024 کے بعد پہلا موقع تھا جب بابر اعظم نے بین الاقوامی میچ میں نصف سنچری اسکور کی، ان کی فارم میں واپسی پر مداحوں نے خوشی اور فخر کا اظہار کیا، جبکہ سوشل میڈیا پر ان کے حق میں تعریفی تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے راولپنڈی میں بنو قابل پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر راجہ جواد اودیگر نے ان کا استقبال کیا
  • سعودی خواتین کے تخلیقی جوہر اجاگر کرنے کے لیے فورم آف کریئٹیو ویمن 2025 کا آغاز
  • بابر اعظم نے طویل خاموشی توڑ دی، شائقین کے لیے پیغام جاری
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم کا پیغام
  • خاموشی کا وقت ختم، بابر اعظم نے پیغام جاری کردیا
  • صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر  وزیراعظم کا پیغام
  • وزیر اعلیٰ پنجاب کا صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن پر اہم پیغام
  • چیئر مین پی سی بی کا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی پر قومی ٹیم کیلئے اہم پیغام
  • پی ٹی آئی رہنما ذاتی نہیں قومی مفاد میں کام کریں: رانا ثنا اللہ
  • آج کا دن ہمیں ڈوگرہ راج کیخلاف بغاوت کی یاد دلاتا ہے، وزیر اعظم کا گلگت بلتستان کے یوم آزادی پر پیغام