کرشنگ سیزن سے چند ہفتے قبل، حکومت نے چینی کی درآمد کا ایک اور ٹینڈر کھول دیا
اشاعت کی تاریخ: 7th, October 2025 GMT
اسلام آباد(نیٹ نیوز) شوگر ملز مالکان کی مخالفت اورکرشنگ سیزن شروع ہونے سے چند ہفتے قبل وفاقی حکومت کی جانب سے مزید چینی کی درآمد کے اقدامات جاری ہیں، ٹریڈنگ کارپوریشن نے ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمدکیلئے ٹینڈر کھول دیا۔ ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) کوگزشتہ ٹینڈر کے مقابلے میں کم ریٹ پر بولیاں موصول ہوئی تھیں۔ ٹینڈر کے تحت 4 بولیاں موصول ہوئیں، ٹی سی پی کو ٹینڈر میں کم سے کم بولی 533 ڈالرز فی میٹرک ٹن ملی۔ ٹینڈرکے تحت 533 سے 567.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
اگر اپکو وزیر تعلیم بننا ہے، تو میٹرک میں پوزیشن لے
ذرا سوچیں! صبح اٹھیں، سرکاری پروٹوکول تیار کھڑا ہو، آگے پیچھے پولیس اسکواڈ، افسران قطار میں استقبال کرتے نظر آئیں—اور آپ صرف دسویں جماعت کے طالبعلم ہوں!
خواب لگتا ہے نا؟لیکن ننکانہ صاحب کے ابوذر کے لیے یہ خواب حقیقت بن گیا۔دسویں جماعت کے ہونہار طالبعلم ابوذر نے ایک دن کیلئے وزیرِ تعلیم پنجاب کا چارج سنبھال لیا۔بچوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اپنا عہدہ ایک دن کے لیے ابوذر کو سونپ کر ایک انوکھا اور متاثرکن قدم اٹھایا۔پوزیشن ہولڈر ابوذر جب سرکاری گاڑی اور مکمل پروٹوکول کے ساتھ دفتر پہنچا تو افسران نے بھرپور استقبال کیا۔ایک دن کے وزیرِ تعلیم نے نہ صرف دفتر کا دورہ کیا بلکہ متعدد اہم سرکاری امور بھی نمٹائے۔ ان کی زیر صدارت مختلف اجلاس ہوئے جن میں تعلیمی سہولتیں، اسکولوں کے مسائل، غریب بچوں کی فیس معافی، اسکالرشپ اسکیم اور اساتذہ کے لیے ٹرانسپورٹ سہولت جیسے اہم موضوعات پر گفتگو ہوئی۔
ابوذر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا:
"محکمے کو چلانا آسان نہیں، بہت بڑی ذمہ داری ہے۔"
یہ منفرد تجربہ نہ صرف ابوذر کے لیے یادگار بن گیا بلکہ دیگر طلبہ کے لیے بھی واضح پیغام چھوڑ گیا کہ:
اگر آپ کو بھی وزیرِ تعلیم بننا ہے تو… میٹرک میں پوزیشن لے کر دکھائیں!