پاکستان نے چین کومزید 10 ارب یوان کی درخواست کردی: وفاقی وزیر خزانہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک :پاکستان نے چین کومزید 10 ارب یوان کی درخواست کردی، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان نے 30 ارب یوان کی سویپ لائن بڑھا کر 40 ارب کرنے کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈز جاری کرنے پر بھی پیشرفت ہوئی ہے، امید ہے پاکستان رواں سال کے آخر تک پانڈا بانڈز جاری کردے گا۔
لاہور شہر بھر میں ہائی الرٹ، ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث 14 ملزمان گرفتار
واشنگٹن میں غیر ملکی خبر ایجنسی کوانٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نےکہا کہ پانڈا بانڈز کے اجرا بارے اے آئی آئی بی اور اے ڈی بی صدور کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ کلائمیٹ فائنانسنگ کے تحت نیا پروگرام شروع کیا ہے، امید ہے آئی ایم ایف بورڈ مئی کے شروع میں 1 اعشاریہ 3 ارب ڈالر کے پروگرام کی منظوری دے گا۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ امید ہے 7 ارب ڈالر پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی دستخط ہوں گے، پہلے جائزے کی منظوری کی صورت میں پاکستان کو 1 ارب ڈالر ملیں گے،قرض پروگرام نے پاکستان کی معیشت مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کیا، معاشی ترقی جاری مالی سال میں تقریباً 3 فیصد ہوگی جبکہ آئندہ مالی سال 4 سے 5 اور اس کے بعد 6 فیصد تک رہنے کی توقع ہے۔
لاہور: سی سی ڈی کے 3 مبینہ مقابلوں میں بدنام زمانہ ملزمان مارے گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
طلبا کے لئے اہم خبر ! مفت لیپ ٹاپ ایک شرط پر ملے گا؟
لاہور (نیوز ڈیسک) مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کے لئے طلبا پر بڑی شرط عائد کردی گئی، اسکیم کے تحت 1 لاکھ سے زائد لیپ ٹاپ تقسیم کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے چیف منسٹر لیپ ٹاپ پروگرام 2024-25 کے تحت 110,000 لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشنز (کالجز) پنجاب کے ایک باضابطہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا اس اقدام کا ہدف صوبے بھر کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں، کالجوں اور طبی اداروں میں داخلہ لینے والے اہل طلباء ہے۔
پروگرام کے پہلے مرحلے میں، 30 اپریل 2025 کو مقرر کردہ ایک خصوصی تقریب میں منتخب اداروں کے تقریباً 7,000 طلباء کو ان کے لیپ ٹاپ ملیں گے۔
پروگرام کے لئے ایک اہم شرط عائد کردی گئی ہے کہ طلباء کو نادرا ای سہولت مراکز پر بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنی ہوگی۔
ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ نادرا نے یہ خدمات 24 اپریل 2025 سے نامزد اداروں میں فراہم کردی ہے۔
تصدیق کے تمام اخراجات محکمہ ہائر ایجوکیشن کے ذریعے پورے کیے جائیں گے، نادرا ادائیگی کے لیے مناسب دستاویزات جمع کرائے گا۔
اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ہم آہنگی پیدا کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ طلباء لیپ ٹاپ کی تقسیم کے پروگرام کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے تصدیقی عمل کو بروقت مکمل کریں۔
مزیدپڑھیں:سری لنکن کرکٹر ہنی مون چھوڑ کر آئی پی ایل کھیلنے پہنچ گئے