حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا
اشاعت کی تاریخ: 12th, February 2025 GMT
حکومت کو رمضان المبارک میں چینی کی قیمت کم کروانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی گزشتہ ایک ماہ کی کوشش کے باوجود شوگر ملز چینی کی قیمت میں کمی پر تیار نہیں۔ حکومت رمضان المبارک میں 120 روپے فی کلو کے حساب سے چینی کی قیمت فروخت چاہتی ہے جبکہ شوگر ملز کا موقف ہے کہ چینی کی لاگت 170 روپے فی کلو ہے۔ اس وقت چینی کی قیمت 155 روپے فی کلو ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ شوگر ملزنے چینی کی قیمت میں کمی کیلئے 18 فیصد جی ایس ٹی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ جی ایس ٹی ختم ہونے سے چینی کی قیمت میں 25 روپے فی کلو کمی ہو سکتی ہے۔ حکومت نے مالکان سے چینی کی قیمتوں میں کمی کیلئے جمعہ تک حتمی جواب مانگا ہے۔ صوبائی حکومتوں نے آئی ایم ایف کے دباؤ پر اس سال گنے کی امدادی قیمت مقرر نہیں کی۔
شوگر انڈسٹری کو امدادی قیمت مقرر نہ ہونے کے باعث گنا کم قیمت پر دستیاب ہوا ہے۔ چینی کی قیمت میں ایک روپے فی کلو کمی سے شوگر ملز کو ساڑھے سات ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی نہ دینے سے بھی حکومت کو مشکلات کا سامنا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: چینی کی قیمت میں روپے فی کلو
پڑھیں:
سونا سستا ہونے کے بعد آج فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ملک بھر میں آج بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے چوتھے روز یعنی جمعرات کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے مزید نیچے آ گئیں۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں آج 24 قیراط کے حامل ایک تولہ سونا 5000 روپے سستا ہوا ہے، جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 562 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4286 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 65 ہزار 708 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 50 ڈالر سے کم کر 4042 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی 93 روپے کم ہو کر 5 ہزار 329 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جبکہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 80 روپے اضافے کے ساتھ 4 ہزار ,568 روپے ہو گئی۔
یاد رہے کہ گذشتہ کاروباری روز یعنی بدھ کے روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 7900 روپے کا بڑا اضافہ ہوا تھا جبکہ عالمی منڈی میں سونا فی اونس 79 ڈالر مہنگا ہوا تھا۔