ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں، ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز )ترجمان پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ملک میں چینی کی کوئی قلت نہیں ہے، چینی کی قلت کی افواہیں پھیلا کر مفاد پرست عناصر ملک میں ہیجان پیدا کر رہے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مفاد پرست عناصر بے سروپا باتیں پھیلا کر شوگر انڈسٹری کے خلاف سازش کر رہے ہیں، ملک میں دوسری صنعتوں کی طرح شوگر انڈسٹری کو بھی فری کام کرنے دیا جائے۔ترجمان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے کہا کہ شوگر سیکٹر کو مکمل ڈی ریگولیٹ کر کے فری مارکیٹ کی سہولت دی جائے، رواں کرشنگ سیزن میں کسانوں کو گنے کا ریٹ 400 سے 750 روپے فی من دیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں چینی کے پیداواری اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے، گنا پاکستان کی واحد فصل ہے جس نے کسانوں کو معاشی طور پر بچایا ہے۔کچھ لالچی خوردہ فروشوں نے ہول سیل قیمتوں میں اضافے کو جواز بناتے ہوئے چینی کی خوردہ قیمت مزید 10 روپے بڑھا کر 180 روپے فی کلو کر دی۔گزشتہ ماہ چینی کی اوسط قومی قیمت 145 سے 160 روپے فی کلو تھی لیکن رمضان المبارک سے قبل بھی اس میں اضافہ ہوتا رہا اور ماہ مقدس کے دوران بھی اس میں اضافہ ہورہا ہے، جنوری کے پہلے ہفتے میں چینی کی اوسط قیمت 130 سے 150 روپے فی کلو کے درمیان تھی۔

کراچی ہول سیلرز اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن (کے ڈبلیو جی اے) کے صدر رف ابراہیم نے کہا تھا کہ مجھے حکومت کا فیصلہ سازی کا عمل حیران کن لگتا ہے۔رف ابراہیم نے یاد دلایا تھا کہ پہلے حکومت نے چینی کی برآمد کی اجازت دی، جب تھوک نرخ 125 سے 130 روپے فی کلو تھے، لیکن تھوک اور خوردہ قیمتوں میں مسلسل اضافے کے بعد، حکومت نے خوردہ قیمتوں کو کم کرنے کے لیے خام چینی کی درآمد کی اجازت دے دی ہے۔

انہوں نے کہا تھا کہ خام چینی کی درآمد کی اجازت دینے کا یہ فارمولہ کارگر ثابت نہیں ہوگا کیونکہ ملز مالکان کے پاس خام چینی کو فائن شوگر میں تبدیل کرنے کی ٹیکنالوجی نہیں ہے، ملیں گنے کی کرشنگ سے ہی چینی بنا سکتی ہیں۔ رف ابراہیم نے کہا تھا کہ قیمتوں میں کمی لانے کا ایک اور طریقہ یہ ہے کہ ریفائنڈ چینی کو ٹیکس فری درآمد کرنے کی اجازت دی جائے، عالمی منڈی میں اس کی قیمت 520 ڈالر فی ٹن یعنی 150 روپے فی کلو ہے ، اگر درآمد کی اجازت دی گئی تو قیمتیں یقینی طور پر کم ہوجائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: شوگر ملز ایسوسی ایشن کی اجازت دی میں چینی کی روپے فی کلو ملک میں تھا کہ نے کہا

پڑھیں:

اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر

اسلام آباد:

چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لیے ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریفائنڈ چینی کا ایکس مل ریٹ 169 روپے فی کلو اور ریٹیل پرائس 177 روپے فی کلو مقرر کیا گیا۔

قیمتوں کا اطلاق 15 ستمبر 2025 سے ہوگا، زائد قیمت وصول کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکم کی خلاف ورزی پر ایکٹ 1977 اور ایکٹ 1958 کے تحت سزا دی جائے گی۔

فیصلہ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے مشترکہ اجلاس کے بعد کیا۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی کسٹم ایجنٹس ایسوسی ایشن کے انتخابات27 ستمبر کو ہوں گے
  • خیبرپختونخوا اور پشاور بار کا عدالتوں میں موبائل سروس کی بحالی تک ہڑتال کا اعلان
  • چینی کے بحران پر قابو پانے کےلئے سرکاری قیمت 177 فی کلو مقرر
  • خیبرپختونخوا بار کونسل کا عدالتی بائیکاٹ کا اعلان
  • اسلام آباد میں چینی کی نئی سرکاری قیمت مقرر
  • پی سی بی نے ایشیا کپ کے حوالے سے ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا، ترجمان
  •   حکومت فوری طور پر نجی شعبے کو گندم امپورٹ کی اجازت دے
  • پنجاب اسمبلی میں شوگر مافیا تنقید کی زد میں کیوں؟
  • پاکستان جوہری طاقت ہے، خودمختاری پر حملہ ہوا تو ہر قیمت پر دفاع کریں گے، چاہے کوئی بھی ملک ہو، اسحاق ڈار
  • چاروں صوبوں کی فلور ملز کا وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ