مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی صورت حال اچھی ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز

بیجنگ ـچینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں آسیان، چین، جاپان اور جنوبی کوریا (10+3) وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی۔جمعہ کے روز وانگ ای نے کہا کہ 10+ 3 تعاون  میکانزم کے قیام کے بعد سے مختلف شعبوں میں تعاون نے قابل ذکر نتائج حاصل کیے ہیں۔ اس وقت مشرقی ایشیائی تعاون کی مجموعی صورت حال اچھی ہے لیکن اسے یکطرفہ اور تحفظ پسندی کے اثرات اورکسی ایک بڑے ملک کی جانب سے بلا امتیاز محصولات کے نفاذ جیسے چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ 10+ 3  تعاون کو مداخلت  سے آزاد رکھنا چاہئے اور تعاون کی رفتار کو مسلسل بڑھانا چاہئے ،

چین نے تعاون کے اگلے مرحلے کے لئے چار نکاتی تجویز پیش کی۔ پہلا مربوط ترقی پر منبی مشرقی ایشیا کی تعمیر.

تجارتی جنگ نے پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے اور پیداوار اور سپلائی چین کے استحکام اور ہمواریت کو کمزور کیاہے ، لہذا ہمیں مشترکہ ترقی کی “لائف لائن” کی مضبوطی سے حفاظت کرنی چاہئے۔ دوسرا مضبوط اور لچکدار مشرقی ایشیا کی تعمیر ۔ تیسرا جدید اور متحرک مشرقی ایشیا کی تعمیر ہے۔ جدت طرازی کے ساتھ تبدیلی اور ترقی کو آگے بڑھانا ضروری ہے۔چوتھا، ثقافتی و عوامی روابط سے ہم آہنگ مشرقی ایشیا کی تعمیر۔ 

وانگ ای نے اس بات پر زور دیا کہ چین کی طویل مدتی اقتصادی ترقی کی بنیاد  تبدیل نہیں ہو گی،چین کی سپر بڑی مارکیٹ اور  مکمل صنعتی نظام کی برتریاں تبدیل نہیں ہوں گی اور اعلی معیار کی ترقی اور  کھلے پن کی پالیسی سمت تبدیل نہیں ہوگی. چین اپنی مستحکم ترقی کے ساتھ خطے کی مشترکہ ترقی میں نئی قوت محرکہ اور نئے مواقع فراہم کرنے اورمشرقی ایشیا کے بہتر مستقبل کے لئے دوسرے ممالک کےساتھ  مل کر کام  کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت کیساتھ ملٹری لیول سیز فائر جاری ہے مگر بھارتی سیاسی قیادت سے یہ برداشت نہیں ہورہا، اسحاق ڈار غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی کے دوران مستقل امن پر بات چیت ہوگی، نیتن یاہو ابھی جنگ جاری ہے، ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: امریکا فلسطینی کارکن محمود خلیل کی ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 2 کروڑ ڈالر ہرجانے کی درخواست ٹرمپ کا کینیڈا پر تجارتی دباؤ میں اضافہ، درآمدات پر 35 فیصد نیا ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان چین غزہ میں جنگ کو جلد از جلد ختم کرنے کے لئے کوشش کرتا رہے گا، چینی وزیر اعظم کتنی ہی’’مشقیں‘‘ کی جائیں، “تائیوان کی علیحدگی” ناکام ہوگی، چینی ریاستی کونسل TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: چینی وزیر تعاون کی

پڑھیں:

پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا

دبئی(سپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ میں شرکت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ بدھ آج حتمی فیصلہ کرے گا۔

ترجمان کے مطابق اس حوالے سے مشاورت جاری ہے، فیصلہ ملکی مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کے میچز سے متنازع ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے پر اتفاق ہو چکا ہے ان کی جگہ رچی رچرڈسن کا تقرر کیا جا سکتا ہے۔

ادھر پاکستانی کرکٹرز نے گزشتہ شب آئی سی سی اکیڈمی گرائونڈ پر تین گھنٹے کا طویل ٹریننگ سیشن کیا، البتہ پریس کانفرنس منسوخ کر دی گئی اور اسی وینیو پر بھارتی کرکٹرز بھی مشقیں کرتے رہے۔

معاملات طے پانے کی صورت میں پاکستان کو بدھ کے روز دبئی کرکٹ اسٹیڈیم پر یو اے ای سے مقابلہ کرنا ہے۔

فتح کی صورت میں سپرفور مرحلے میں رسائی مل جائے گی، پھر اتوار کو دوبارہ بھارت سے مقابلہ ہوگا۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • صدر زرداری کی اُرمچی میں چینی سیکریٹری چن شیاوجیانگ سے اہم ملاقات
  • ہمیں دوسری جنگ عظیم کی تاریخ کا درست نظریہ اپنانا چاہیے، چینی وزیر دفاع
  • جنوب مشرقی ایشیا میں مصر سے بھی زیادہ پرانی ممیاں دریافت
  • بھارت کا ایشیا کپ جیتنے کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی وصول نہ کرنے کا فیصلہ
  • بھارتی ٹیم حدیں پار کرنے لگی، جیت کی صورت میں محسن نقوی سے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ
  • پی سی بی ایشیا کپ میں شرکت کا فیصلہ آج کرے گا
  • قطر پر حملہ؛ مسلم ملکوں کو بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اقدامات کرنا ہوں گے،اسحاق ڈار
  • اسرائیلی حملوں کی محض مذمت کافی نہیں، اسحاق ڈار
  • چینی حکام ، سرمایہکاروں سے ملاقاتیں ، مسائل تعاون کے جزبے سے بے حل کیے جائیں گے : صدر 
  • اسرائیلی وزیراعظم کی حماس رہنماؤں پر مزید حملے کرنے کی دھمکی