چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم
اشاعت کی تاریخ: 11th, July 2025 GMT
چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز
قاہرہ : چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے قاہرہ میں عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط ے ملاقات کی۔جمعرات کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ اور عرب سربراہان مملکت کی حکمت عملی کی رہنمائی میں چین عرب تعلقات تاریخ کے بہترین دور میں داخل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ عرب ممالک کے ساتھ تعلقات کو ایک سٹریٹجک بلندی سے دیکھتا ہے اور عرب ممالک کے انصاف پر مبنی مقاصد کی مضبوط حمایت کرتا ہے۔
لی چھیانگ کا کہنا تھا کہ چین ، عرب ممالک کی خود مختاری، اتحاد اور خود انحصاری کو مضبوط بنانے اور ان کے قومی حالات کے مطابق ترقی کا راستہ اختیار کرنے میں ان کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین عرب لیگ کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مضبوط بنانے، عرب ممالک کے ساتھ اسٹریٹجک باہمی اعتماد کو بڑھانے، مختلف شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، جدیدیت کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنے اور اعلیٰ سطح کے چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے تیار ہے۔چین کے وزیر اعظم نے یہ بھی کہا کہ چین عرب ممالک کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملیوں کو مزید ہم آہنگ کرنے، “بیلٹ اینڈ روڈ” کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر جاری رکھنے اور تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ عرب لیگ چین-عرب تعلقات کی ترقی کے لیے اہم کردار ادا کرتی رہے گی اور آئندہ سال دوسری چین-عرب سربراہی اجلاس کی مشترکہ میزبانی کرے گی۔احمد ابوالغیط نے کہا کہ چین عرب ممالک کا ایک اچھا دوست اور شراکت دار ہے اور چین عرب تعلقات کی ترقی کا رجحان بہت اچھا ہے جس میں عملی تعاون کی بدولت نتیجہ خیز کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ عرب ایک چین کے اصول کی مضبوط حمایت کرتا ہے اور صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ “بیلٹ اینڈ روڈ” انیشٹیو اور تین گلوبل انیشٹیوز کی حمایت کرتا ہے۔عرب لیگ چین کو اس کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں پر مبارکباد پیش کرتی ہے اور عرب ممالک کی اقتصادی اور سماجی ترقی کے لیے چین کی حمایت پر شکریہ ادا کرتی ہے۔اسی دن لی چھیانگ نے قاہرہ میں مصری ایوان کے اسپیکر حنفی جبلی سے بھی ملاقات کی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمتنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر اگلی خبربلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 مسافر شناخت کے بعد قتل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس ریکارڈ سطح پر، ڈالر سستا ہوگیا متنوع تہذیبیں دنیا کی حقیقی فطرت ہیں، چینی صدر چین کا14واں پانچ سالہ منصوبہ : معدنیات کی دریافت کا ہدف قبل از وقت مکمل برکس تعاون اقتصادی ترقی کا نیا وسیع میدان کھولے گا ، چینی وزارت خارجہ سالانہ 250 ارب روپے کی بجلی چوری ہو رہی ہے، وفاقی وزیر توانائی کا قائمہ کمیٹی میں انکشاف زرعی ترقیاتی بینک کا قرض داروں سے 9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: چین عرب تعلقات
پڑھیں:
وزیراعظم سے ترک وزرا کی ملاقات، پاک-ترک تعلقات اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعادہ
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور وزیردفاع سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان قائم برادرانہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کا اعادہ کیا اور علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف سے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور قومی دفاع کے وزیر یاسر گلر نے ملاقات کی جہاں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیے کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کا ذکر کیا جو مشترکہ تاریخ، ثقافت اور باہمی احترام پر مبنی ہیں۔
انہوں نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت پیش رفت پراطمینان کا اظہار کیا اور تجارت، سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں ترکیہ کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم نے رواں برس کے دوران ترکیے کے صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ ہوئی اپنی مختلف ملاقاتوں بشمول 17ویں ای سی او سربراہی اجلاس کے دوران حالیہ ملاقات کا ذکر کیا اور وزیراعظم نے پاک-ترکیہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرنے کے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر خارجہ ہاکان فیدان کی مشترکہ صدارت میں مشترکہ کمیشن کے اجلاس کے انعقاد کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر ہوں گے جس سے کثیر الجہتی شعبوں میں تعاون کو تقویت ملے گی۔
مزید پڑھیں: ترک وزرائے خارجہ و دفاع کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اردوان کا پیغام پہنچایا
ترک وزرا سے ملاقات کے دوران انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے بنیادی مفادات کے لیے اپنی مضبوط اور غیر متزلزل حمایت جاری رکھیں گے۔
وزیر اعظم نے تیزی سے بدلتے ہوئے علاقائی اور عالمی ماحول بالخصوص غزہ اور ایران کے تناظر میں دونوں فریقوں کے درمیان قریبی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی مستقل حمایت پر ترک قوم اور قیادت کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیر اعظم نے 5 ارب ڈالرز کے باہمی متفقہ ہدف حاصل کرنے کے لیے دو طرفہ تجارت بڑھانے کی دونوں ممالک کی جانب سے ٹھوس کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
پاکستان کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے ترک کمپنیوں کو پاکستان میں اپنی سرمایہ کاری کا دائرہ بڑھانے کی دعوت دی اور ترکیہ کو پاکستان کی ساختی اصلاحات اور اقتصادی ترقی میں اشتراک کی دعوت دی۔