اسرائیل کی غزہ کی تعمیرِ نو کیلیے دیگر ممالک کو فنڈنگ کی اجازت
اشاعت کی تاریخ: 10th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب:صیہونی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثرہ علاقوں کی تعمیر نو کے لیے قطر اور دیگر تیسرے ممالک کو مالی امداد فراہم کرنے کی اجازت دے دی ہے، یہ پیش رفت ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے حصے کے طور پر سامنے آئی ہے جو اسرائیل اور فلسطینی تنظیم حماس کے درمیان طے پانے کے قریب ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ فیصلہ رواں ہفتے واشنگٹن میں ہونے والے مذاکرات کے دوران سامنے آیا، جہاں اسرائیل نے واضح کیا کہ وہ تعمیرِ نو کے عمل میں صرف قطر کی اجارہ داری نہیں چاہتا، بلکہ دیگر ممالک کی شمولیت کو ترجیح دے گا تاکہ مالی وسائل میں تنوع اور شفافیت قائم کی جا سکے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس کے لیے یہ اجازت غزہ کی فلسطینی آبادی کے لیے ایک اہم علامت‘‘ ہوگی کہ جنگ اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کے باعث ہزاروں عمارتیں، مکانات، اسکولز، اسپتال اور بنیادی ڈھانچے مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں، اور علاقے میں قحط، بیماریوں اور بے گھر افراد کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
خیال رہےکہ حماس نے اعلان کیا تھا کہ جنگ بندی کے حصول میں لچک دکھاتے ہوئے وہ 10 زندہ یرغمالیوں کو رہا کرنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ اس اعلان کو مذاکراتی عمل میں مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ ان کی انتظامیہ ’’غزہ میں جنگ بندی کے ایک معاہدے کے بہت قریب ہے، ان کے مطابق قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں اور اس بار امید ہے کہ کوئی بامعنی نتیجہ نکلے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے غزہ پر شدید بمباری شروع کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 57,700 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ مسلسل حملوں سے پورا علاقہ تباہ ہو چکا ہے، خوراک اور دوا کی شدید قلت ہے، جب کہ بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔
یاد رہےکہ گزشتہ نومبر میں بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) نے اسرائیلی وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو اور سابق وزیرِ دفاع یوآو گالانٹ کے خلاف غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے تھے۔
دوسری جانب بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) میں اسرائیل کے خلاف غزہ میں نسل کشی (Genocide) کے الزامات کے تحت مقدمہ بھی زیر سماعت ہے، جس میں اسرائیل کو عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں کا مرتکب ٹھہرایا جا رہا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔