پی این ٹی کالونی میں تجاوزات سے علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 16th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-9
کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے پی این ٹی کالونی میں غیرقانونی پتھاروں اور تجاوزات سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا شکار کردیا ۔قبضہ گروپ نے فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر قبضہ قائم رکھنے کے لیے آہنی و پکے پتھارے اور کاؤنٹرز بھی بنانے شروع کردیئے ۔رہائشیوں سے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز سے صورت حال کا فوری نوٹس لے کر تجاوزات کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔علاقہ مکینوں نے اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز کے نام تحریری درخواست پر علاقے میں کسی بھی قاسم کی ہیوی ٹریفک کے آجانے کے باعث اکثر و بیشتر ٹریفک جام رہتا ہے جبکہ چنگچی رکشہ والے مرکزی سڑک پر کھڑے ہوجاتے ہیںاور علاقے کی خواتین کو ہراساں بھی کرتے ہیں ۔انہوںنے اسسٹنٹ کمشر سول لائنز سے اپیل کی کہ مذکورہ قبضہ مافیا کے خلاف بھرپور قانونی کارروائی کی جائے اور اہل علاقہ کو اس مستقبل تکلیف و اذیت سے نجات دلائی جائے
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حادثات وواقعات میں5افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوںمیں حادثات واقعات میں بچے سمیت 5افراد جاںبحق ہوگئے دیگر واقعات میں 4افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق اقبال مارکیٹ کے علاقے منصور نگر میں فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق ہوگیا مقتول کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ سائٹ سپر ہائی وے نزد نیو سبزی منڈی کے قریب ٹریفک حادثے میں 4 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا ۔گلستان جوہر تھانے کی حدود کامران چورنگی نزد فیصل بینک کے قریب گرین بیلٹ سے 55سالہ شخص کی لاش ملی، متوفی کی لاش کو متعلقہ تھانے سے ضابطہ کی کاروائی کے بعد سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ۔ بلوچ کالونی آئیڈیل بیکری کے قریب گھر سے کئی روز پرانی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو قانونی کاروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نیو کراچی کالی مارکیٹ42 سالہ شخص کی لاش ملی ،متوفی کی لاش کو ضابطہ کی کاروائی کے بعد ایدھی ہوم سہراب گوٹھ منتقل کر دیا گیا ۔ دوسری جانب اورنگی ٹاون گلشن غازی پاور ہاؤس گلی نمبر 14 میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے 53 سالہ اورنگ زیب زخمی ہوا ۔منگھوپیر نذد صائمہ ولاز کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہروز ولد شاہد ۔چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی مسجد روڈ گلی نمبر 3میں گولی لگنے سے 15سالہ محمد نواز ولد شاہ ولی ،اور شرافی گوٹھ فیوچر کالونی نزد عباس مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 15 سالہ ارحم علی ولد سعید شاہ زخمی ہوگیا ۔