لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 ستمبر2025ء)صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت وڈیو لنک کے ذریعے علی پور ضلع مظفر گڑھ سے محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں سیلاب متاثرین تک طبی سہولیات کی فراہمی بارے اہم اجلاس منعقدہوا۔اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمودخان نے شرکت کی۔

اجلاس میں سپیشل سیکرٹری آپریشنزطارق محمودرحمانی،ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرمحمدوسیم اور ڈپٹی سیکرٹری سارہ لونی سمیت دیگرافسران نے شرکت کی۔وڈیولنک کے ذریعے سپیشل سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن جنوبی پنجاب امان اللہ، وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان پروفیسرمہنازخاکوانی،پرنسپلز،ایم ایس حضرات ودیگرحکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ملتان،مظفرگڑھ،علی پور،جلال پور و دیگر سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں صحت کی ٹیموں کو سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں مزیدمتحرک اور ریلیف سرگرمیوں کو بڑھانے پر زوردیاگیا۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن، سیلاب زدگان کی دہلیزپر بنیادی سہولیات کی فراہمی کا مشن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف،سینئروزیرو کابینہ اراکین سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں پہلے دن سے ہی خود جا کر ریلیف آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں طبی اداروں کی میڈیکل ٹیموں کو فیلڈ میں مزیدمتحرک ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ میڈیکل کیمپس کے ذریعے اب تک ہزار وں سیلاب زدگان کو طبی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں۔

موبائل ٹیموں میں فزیشن،سرجن،پیڈریٹیشن،ایم او /ڈبلیوایم او،سٹاف نرس،پیرامیڈیکل سٹاف،گائناکولوجسٹ اور رضاکارشامل ہیں۔صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سیلاب زدگان کو میڈیکل کوردینے کیلئے طبی ماہرین خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔صوبائی سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن عظمت محمودخان نے کہاکہ مشکل کے اس وقت میں میڈیکل کمیونٹی سیلاب زدگان کے شانہ بشانہ جنگ لڑرہی ہے۔

سپیشل سیکرٹری صحت جنوبی پنجاب امان اللہ خود فیلڈمیں ریلیف آپریشن کو مانیٹرکریں۔محکمہ صحت میڈیکل ٹیموں کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا روزانہ کی بنیادپرخود جائزہ لے رہاہے۔عظمت محمودخان نے کہاکہ سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں میڈیکل کیمپس میں اینٹی سنیک ویکسین، اینٹی ریبیزویکسین اور پانی سے پیداہونے والی بیماریوں سے بچاؤ کیلئے ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔سیلاب زدہ علاقوں میں موجود میڈیکل کیمپس میں ڈینگی،ملیریا،ہیپاٹائٹس،گیسٹروانٹائٹس،ہیضہ اور جلد کے امراض سے بچاؤ کی ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہاہے۔سیلاب زدہ علاقہ جات میں لوگوں کی رہنمائی کیلئے سہولت کاؤنٹرزبھی قائم کئے گئے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سیلاب متاثرہ علاقہ جات میں خواجہ سلمان رفیق طبی سہولیات کی فراہمی نے کہاکہ

پڑھیں:

ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم

اسپیشل کمیونکیشن آرگنائزیشن (ایس سی او) نے اپنے ویژن 2025 کے تحت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم کیے گئے جبکہ آئی ٹی کے شعبہ میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لئے مسلسل کوشاں ایس سی او- وژن 2025 کے تحت 700 سے زائد افراد کو روزگار جبکہ 1500 فری لانسرز کو بااختیار بنایا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایس سی او کے وژن 2025 کے تحت پاکستان کا پہلا خواتین کے لیے سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک مظفرآباد میں قائم کیا گیا ہے اور خصوصی افراد کے لیے خودمختار رہائشی مراکز بھی قائم کیے گئے ہیں۔

ڈی جی ایس سی او نے اس موقع پر کہا ایس سی او- وژن 2025 کے تحت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں مشترکہ 100آئی ٹی پارکس قائم کیے گئے ہیں۔ ان اقدامات سے تقریباً 20 ملین ڈالر کے غیر ملکی زر مبادلہ کا حصول ممکن ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ آئی ٹی پارکس دو سال کی ریکارڈ مدت میں پایہ تکمیل تک پہنچے ہیں۔ ایس سی او نوجوانوں کو بااختیار بنانے اور خطہ میں آئی ٹی انقلاب لانے کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ٹھٹھہ: بریگیڈیئر (ر)خادم جتوئی ، سابق سیکرٹری صحت ڈاکٹر نسیم غنی ودیگر فری میڈیکل کیمپ کا دورہ کررہے ہیں
  • ایس سی او ویژن 2025، گلگت بلتستان میں جدید ترین 100 آئی ٹی سیٹ اپس قائم
  • گورنر پنجاب کی کسانوں سے ملاقات، سیلاب سے متاثرہ فصلوں اور مالی مشکلات پر تبادلہ خیال
  • وزیراعلیٰ کے پی کا خیبر ٹیچنگ اسپتال میں صحت کارڈ کی بغیر اطلاع بندش کا نوٹس
  • افغان حکومت بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کی سرپرست ہے، وزیر دفاع خواجہ آصف
  • نیازی لاء اب نہیں چلے گا: وزیر دفاع
  • سیلاب سے متاثرہ 1 لاکھ 89 ہزار افراد کے بینک اکاؤنٹس کھل چکے ہیں: عرفان علی کاٹھیا
  • پی ٹی آئی والے ایک شخص کی خاطر پاکستان کی بقا کو داؤ پر لگا رہے ہیں: خواجہ آصف
  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے حالیہ بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، خواجہ آصف
  • سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ تقسیم، امن و امان کی صورتحال کنٹرول میں، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی: مریم نواز